باشندگان دہلی کو بڑی راحت ، بجلی کی قیمت میں 25 فیصد کی تخفیف ، پڑھیں کیا ہے نئی شرح ؟
قومی دار الحکومت دہلی کے باشندوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے آج بجلی کی شرح میں تقریبا 25 فیصد کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔
قومی دار الحکومت دہلی کے باشندوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے آج بجلی کی شرح میں تقریبا 25 فیصد کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔
نئی دہلی : قومی دار الحکومت دہلی کے باشندوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے آج بجلی کی شرح میں تقریبا 25 فیصد کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔ مالی سال 19-2018 کے لئے جاری کی گئی بجلی کی شرحوں میں ریگولیٹری کمیشن نے 200 یونٹ کی شرح چار روپے سے گھٹا کر 3 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جبکہ 201 سے 400 یونٹ تک کی قیمت پہلے 5.95 روپے کے بجائے 4.50 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا۔ 401 سے 800 یونٹ تک کی شرح پہلے کے 7.30 سے کم کرکے 6.50 روپےفی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 800 سے زیادہ یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سات روپے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنی ہوگی، جو پہلے 8.10 روپے فی یونٹ تھی۔ تاہم، فی کلو واٹ متعینہ چارج میں 130 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈی ای آر سی کے مطابق دو کلوواٹ کی فکس چارج میں 105 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس اب پہلے کے 20 روپے کے مقابلے 125 روپے ہوجائے گا۔ دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے ایک ٹوئیٹ میں مسلسل چار سال سے دہلی میں بجلی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔ نئی شرحوں کے اعلان کے بعد وزير اعلی نے ٹوئیٹر پر دہلی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں سب سے سستی بجلی دہلی میں مل رہی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔