منیش سسودیا نے کیجریوال کے اپواس کو منافقت بتانے پر پرکاش جاوڈیکر پر کیا طنز
اس سے پہلے اروند کیجریوال نے کہا،’’اپواس پاک ہوتا ہے۔ آپ جہاں ہیں، وہیں ہمارے کسان بھائیوں کے لئے اپواس کیجئے۔پربھو سے ان کی جدوجہد کی کامیابی کی دعا کیجئے۔ آخر میں کسانوں کی ضرور جیت ہوگی۔‘‘
- UNI
- Last Updated: Dec 14, 2020 06:17 PM IST

منیش سسودیا نے کیجریوال کے اپواس کو منافقت بتانے پر پرکاش جاوڈیکر پر کیا طنز
نئی دہلی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش کو ناکام کریں تو وہ منافق ہوگئے۔ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر کے آج کہا،’’واہ پرکاش جاوڈیکر جی۔ آپ کالے قانون بناکر کسانوں کی کھیتی برباد کریں، مظاہرین کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی سازش کریں تو آپ خیر خواہ۔ اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش ناکام کریں، ان کی خدمت کریں،حمایت میں اپواس کریں تو منافق۔‘‘
वाह प्रकाश जावड़ेकर @PrakashJavdekar जी! आप काले क़ानून बनाकर किसानों की खेती बर्बाद करें, प्रदर्शनकारी किसानों को जेल में डालने की साज़िश करें तो आप हितैषी.@ArvindKejriwal जी किसानों को जेल में डालने की आपकी साज़िश नाकाम करें, उनकी सेवा करें, समर्थन में उपवास करें तो पाखंडी!
— Manish Sisodia (@msisodia) December 14, 2020
.@ArvindKejriwal this is your hypocrisy. You promised amendment to APMC Act in Punjab assembly elections. You notified one farm law in Delhi in November 2020 and you are on fast today. Nothing but hypocrisy.@AamAadmiParty @BJP4India
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) December 14, 2020
دہلی کے وزیر اعلی تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت میں پیر کو ایک دن کے اپواس پر ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور تمام حامیوں سے بھی ایک دن کا اپواس رکھنے کی اپیل کی ہے۔