ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فائربریگیڈ کے بہادرجوان راجیش شکلا نے11 لوگوں کی جان بچائی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرراجیش اپنی بیک اپ ٹیم کا انتظار کرتے تو شاید مرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی۔ بے خوف جوان نے کوئی پرواہ کئے بغیر عمارت میں اندر چھلانگ لگا دی اور11 لوگو ں کی جان بچائی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 09, 2019 12:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فائربریگیڈ کے بہادرجوان راجیش شکلا نے11 لوگوں کی جان بچائی
فائربریگیڈ کے بہادرجوان راجیش شکلا نے11 لوگوں کی جان بچائی

نئی دہلی: فائر بریگیڈ کے بہادر جوا ن راجیش شکلا دہلی کے اناج منڈی علاقہ میں اتوارکو آگ سے گھری عمارت میں سب سے پہلے گھسے اور گیارہ لوگوں کی جان بچائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرراجیش اپنی بیک اپ ٹیم کا انتظار کرتے تو شاید مرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی۔ بے خوف جوان نے کوئی پرواہ کئے بغیر عمارت میں اندر چھلانگ لگا دی اور11 لوگو ں کی جان بچائی۔

دہلی کے داخلہ، صحت اور بجلی کے وزیر ستیندر جین نے راجیش سے اسپتال میں ملاقات کی اور انکی بہادری اور جذبہ کو سلام کرتے ہوئے انہیں اصل ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے راجیش کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ راجیش شکلا حقیقت میں ہیرو ہیں۔ وہ سب سے پہلے عمارت کے اندر گئے اور گیارہ لوگوں کی جا ن بچائی۔ وہ اپنا کام آخر تک کرتے رہے اور اس دوران زخمی بھی ہوگئے۔ اس بہادر ہیرو کو سلام۔

اس دوران راجیش کے پیر میں چوٹیں آئیں جس کے لئے وہ لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں۔ وہ بنیادی طورپر جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے 2000میں گجرا ت کے زلزلہ کے دوران بھی جان پر کھیل کر کئی لوگوں کی جان بچائی تھی۔

First published: Dec 09, 2019 12:09 AM IST