உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    fire At Safdarjung hospital: دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود

    fire At Delhi Safdarjung hospital:  بتایا جا رہا ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

    fire At Delhi Safdarjung hospital: بتایا جا رہا ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

    fire At Delhi Safdarjung hospital: بتایا جا رہا ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

    • Share this:
      fire At Delhi Safdarjung hospital: ملک کی راجدھانی دہلی میں مختلف علاقوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب دہلی کے صفدر جنگ اسپتال Safdarjung hospital میں جمعہ کی صبح آگ لگ گئی جس کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
      اتنا ہی نہیں جمعہ کی صبح دہلی میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ صفدر جنگ اسپتال کے علاوہ گرو انگد نگر ایسٹ کے قریب ایک اسپتال میں بھی آگ لگی، تاہم فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

       منڈکا میں آگ کا واقعہ

      بتادیں کہ اسی ماہ دہلی کے منڈکا میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ 13 مئی کو دہلی کے منڈکا میں ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بھی دہلی کے نریلا، بوانا جیسے کئی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔دہلی میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ منڈکا آتشزدگی کے بعد بدھ کو دہلی میں روہنی کورٹ Rohini Court Fireؒ کی دوسری منزل پر واقع ججوں کے چیمبر کے قریب آگ لگ گئی تھی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کی تھی۔

      روہنی کورٹ میں آگ کا معاملہ

      دہلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا تھا کہ روہنی کورٹ کی دوسری منزل پر کمرہ نمبر 210 میں آگ لگنے کی اطلاع صبح تقریباً 11.10 بجے ملی تھی، جس کے بعد پانچ فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگ ججز کے چیمبر سے ملحقہ کمرے میں ایئرکنڈیشنر سے لگی تھی۔

      Rohini Court Fire: روہنی میں ججوں کے چیمبر کے پاس لگی بھیانک آگ مچ گئی افراتفری



      قابل ذکر ہے کہ دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ایک تین منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے میں کم از کم 27 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جب کہ کئی لوگ جھلس گئے تھے۔ حادثے میں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ ۔ اس واقعے نے ہمیں 13 جون 1997 کو دہلی کے گرین پارک کے اپہار سنیما ہال میں لگنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ جانئے اپہار سنیما ہال میں آگ لگنے میں غلطی کہاں ہوئی؟

      59لوگوں کی ہوئی تھی موت

      وہیں دہلی کے گرین پارک کے اپہار سنیما ہال میں لگنے والی زبردست آگ میں 59 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ 13 جون 1997 کو آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کے وقت فلم 'بارڈر' کا شو جاری تھا۔ شو کے دوران تھیئٹر کے ٹرانسفارمر روم میں آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے عمارت کے دیگر حصوں میں پھیل گئی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

      یہ بھی پڑھئے:  اپنی ہی بیوی کا دوستوں سے Gang Rape کراتا تھا شوہر، ایسے کرتا اس گندے کام کی پلاننگ

      باہر ہورہے دھماکوں کا نہیں لگاپائے تھے اندازہ
      اس خوفناک آتشزدگی میں کئی خاندان تباہ ہو گئے۔ کسی نے اپنے جگر کا ٹکڑا کھو دیا تو کسی نے اپنے گھر کا واحد چراغ گنوادیا۔ کسی بہن نے اپنے بھائی کو کھو دیا اور کسی نے اپنے شوہر کو کھو دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب سینما ہال باہر سے آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آیا تو ٹرانسفارمر اور دیگر چیزیں جلنے سے زور دار دھماکے ہوئے تاہم سینما دیکھنے والے لوگ اس سے لاعلم تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ دھماکے بارڈر فلم کے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: