نئی دہلی: ویلیوایڈڈ ٹیکس کی چوری کا پتہ لگانے کے لئے دہلی حکومت اس بات کی خبر دینے والے کو انعام دینے کی اسکیم لانے والی ہے۔دہلی حکومت کے ایک افسر نے آج بتایا کہ دہلی حکومت ویٹ کی آمدنی کے نقصان کو کم از کم کرنے کے لئے ویٹ کی چوری کرنے والوں کو انعام دینے کی اسکیم لانے پر غور کر رہی ہے۔
کیونکہ لوگ مختلف طریقوں سے ویٹ ٹیکس جمع کرنے سے بچ نکلتے ہیں۔ اس میں خفیہ اطلاع دینے والوں کی شرکت ضروری سمجھی جارہی ہے کیونکہ عام لوگ اس بارے میں اہم اطلاعات دے سکتے ہیں جو حکومت کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔
اگر اطلاع کی بنیاد پر اضافی ٹیکس حاصل ہوتی ہے تو حکومت خبر دینے والے کو مناسب انعام سے نوازے گی۔اگر کسی کی تحریری اطلاع کی بنیاد پر معائنہ کیا گیا اور اس کی بنا پر کم از کم 10 لاکھ روپے کا فاضل ٹیکس حاصل ہوا تو خبر دینے والے کو اضافی ٹیکس کا 7.5 فیصد تک دیا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔