نئی دہلی۔ نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی شرائط کے پیش نظر دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے طاق جفت فارمولا کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔ دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت 13 نومبر سے گاڑیوں کے لئے طاق جفت منصوبہ پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔ حکومت پیر کے روز ٹربیونل کے سامنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرے گی۔ این جی ٹی نے دہلی حکومت پر کئی سخت سوالات کرتے ہوئے آج بعض شرائط کے ساتھ یہ منصوبہ پیر سے نافذ کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ منصوبہ 13 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ کرنا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔