ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فساد پھیلانے کے الزام سے 'آپ' کے وزیرکوپٹیالہ ہاوس کورٹ نے کیا بری

سال 2013 میں دہلی کے پچھم وہارعلاقے میں ایک آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد ستیندرجین پرفساد پھیلانے کا الزام لگا تھا۔

  • Share this:
فساد پھیلانے کے الزام سے 'آپ' کے وزیرکوپٹیالہ ہاوس کورٹ نے کیا بری
دہلی کے وزیرستیندرجین کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے بری۔

پٹیالہ ہاوس کورٹ نے فساد پھیلانے کےالزام سے دہلی حکومت کے وزیرصحت ستیندرجین کو بری کردیا ہے۔ سال 2013 میں دہلی کے پچھم وہارعلاقے میں ایک آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد ستیندر جین پرفساد پھیلانے کا الزام لگا تھا۔


پولیس کا الزام تھا کہ اس وقت مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا، جس میں ستیندرجین بھی شامل رہے تھے۔ بھیڑ نے تھانے کا گھیراو بھی کیا تھا۔ پولیس نے ستیندر جین کو فساد بھڑکانے کے معاملے میں گرفتارکیا تھا۔ انہیں تہاڑ جیل بھی بھیجا گیا تھا۔


انہوں نے اپنے بری ہونے پرٹوئٹ بھی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فاسٹ ٹریک کورٹ نے مجھے بری کردیا ہے۔ 2013 میں دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران مجھے گرفتارکیا گیا تھا اورتہاڑ جیل بھیجا گیا تھا۔





ستیندرجین کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لکھا کیا کوئی اس کےلئے ذمہ دارہوگا؟
First published: Nov 27, 2018 07:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading