اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی حکومت کا بڑا فیصلہ ، 1984 فسادات کے دو ہزار متاثرہ کنبوں کی بجلی کا بل کیا معاف

    فائل فوٹو: پی ٹی آئی

    فائل فوٹو: پی ٹی آئی

    دہلی حکومت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرہ 2000 سے زیادہ کنبوں کے زیر التواء بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی حکومت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرہ 2000 سے زیادہ کنبوں کے زیر التواء بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں بدھ کو کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیصلہ سے تقریبا 2274 کنبوں کو فائدہ ملے گا۔ اس سے خزانے پر تقریبا 13 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 400 یونٹ فی مہینہ کی کھپت والے کنکشن کے لئے دہلی حکومت کی موجودہ رعایت اسکیم کا فائدہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔
      تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کنبوں کو ایسے معاملات میں آدھی بجلی کی شرح کا فائدہ کیوں نہیں دیا جا رہا۔ دہلی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ رگھوویر نگر ، تلک وہار اور جنک پوری سمیت دیگر بازآبادکاری کالونیوں میں رہنے والے فسادات کے رجسٹرڈ متاثرین کا بل معاف کیا جائے گا۔
      First published: