ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گڑگاؤں میں کار سے دن دہاڑے اغوا کی گئی لڑکی کچھ ہی گھنٹوں میں برآمد

گڑگاؤں۔ دہلی سے ملحق گڑگاؤں میں سرعام اغوا کی گئی 19 سالہ طالبہ کو پولیس نے چند گھنٹوں میں برآمد کر لیا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Dec 28, 2015 05:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گڑگاؤں میں کار سے دن دہاڑے اغوا کی گئی لڑکی کچھ ہی گھنٹوں میں برآمد
گڑگاؤں۔ دہلی سے ملحق گڑگاؤں میں سرعام اغوا کی گئی 19 سالہ طالبہ کو پولیس نے چند گھنٹوں میں برآمد کر لیا۔

گڑگاؤں۔ دہلی سے ملحق گڑگاؤں میں سرعام اغوا کی گئی 19 سالہ طالبہ کو پولیس نے چند گھنٹوں میں برآمد کر لیا۔ 4 بدمعاشوں نے کالج کے گیٹ کے سامنے سے طالبہ کو اغوا کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کر دی جس کی وجہ سے طالبہ کو چند گھنٹوں میں برآمد کیا جا سکا۔ بغیر نمبر والی سوئفٹ کار سے طالبہ کو اغوا کیا گیا تھا۔


دن دہاڑے ہوئے اس حادثہ کی تصویریں سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی تھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک سوئفٹ کار اچانک تصاویر میں دکھائی دی۔ کار کا ایک دروازہ کھلا ہوا تھا۔ طالبہ کار کے اندر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پا رہی تھی۔


آس پاس جا رہے کچھ لوگوں نے رک کر دیکھنے کی کوشش کی لیکن تبھی اچانک کار کا دروازہ بند ہوا اور وہ تیزی سے آگے بڑھ  گئی۔ اس کے بعد لوگ گاڑی کے پیچھے پیچھے دوڑےلیکن كارسوار بدمعاش طالبہ کو لے کر وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔ اس کار میں کوئی نمبر نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی تھی۔


ہریانہ حکومت میں او ایس ڈی جواہر یادو نے کہا کہ آج صبح 9.40 بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ خاتون اور ہر شخص کی حفاظت کے تئیں ہم پابند عہد ہیں۔ ترجیح یہ ہے کہ قانون جلد سے جلد کارروائی کرے جس سے مجرموں کو ایک سخت پیغام جائے۔

اس سے پہلے ڈی ایس ڈی کالج کے پرنسپل رام کشن نے کہا تھا کہ ایسا کچھ کلیئر نہیں ہے۔ 9.30 بجے امتحان شروع ہو جاتا ہے اور 9 بجے سے ہی تیاری ہو جاتی ہے۔ جو بھی کوئی بعد میں آتا ہے تو اسے اندر نہیں آنے دیتے ہیں۔ یہ واقعہ کالج کے اندر نہیں ہوا بلکہ باہر ہوا ہے۔ ابھی پتہ نہیں ہے، کلیئر نہیں ہے کہ لڑکی کالج کی تھی یا نہیں۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جو بھی انہیں جانچ پڑتال کرنی ہے، ڈاکومنٹ چاہئے وہ ہم مدد کر رہے ہیں۔
First published: Dec 28, 2015 04:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading