உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئندہ 14 جنوری سے حج 2016 کے فارم ملنے شروع ہوجائیں گے: پرویز میاں

    نئی دہلی۔ حج 2016 کے لئے آئندہ 14 جنوری سے فارم ملنے شروع ہوجائیں گے۔

    نئی دہلی۔ حج 2016 کے لئے آئندہ 14 جنوری سے فارم ملنے شروع ہوجائیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ حج 2016 کے لئے آئندہ 14 جنوری سے فارم ملنے شروع ہوجائیں گے۔ 8 فروری کو فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ دہلی حج کمیٹی میں آج منعقدہ میٹنگ میں حج کے پروگرام کو قطعی شکل دے دی گئی۔اس سال دہلی حج کمیٹی نے آن لائن فارم بھرنے کا سسٹم شروع کیا  ہے، جس میں سفر حج پر جانے والے خواہشمندوں کواپنے پاسپورٹ اسکین کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔


      دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے یو این آئی کو بتایا کہ 15 سے 23 فروری کے درمیان عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جن درخواست دہندگان کے پاس آن لائن فارم بھرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، وہ ذاتی طور پر فارم بھرکر حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کراسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج کمیٹی نے جمعہ کی نماز میں تمام مساجد میں حج کے پروگرام کا اعلان کرانے کافیصلہ کیا ہے۔


      ریاستی حج کمیٹی کی میٹنگ میں چیئرمین پرویز میاں، ممبر اسمبلی حاجی اشراق، حج کمیٹی کے رکن مولانا عبدالمنان قاسمی اور دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو افسر اشفاق عارفی نے شرکت کی۔

      First published: