உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2016: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں،آخری تاریخ8؍فروری

    نئی دہلی۔ اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کردہ آخری تاریخ8؍فروری2016ہی رہے گی۔

    نئی دہلی۔ اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کردہ آخری تاریخ8؍فروری2016ہی رہے گی۔

    نئی دہلی۔ اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کردہ آخری تاریخ8؍فروری2016ہی رہے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ اس سال حج بیت اللہ 2016کے لیے حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور حج فارم جمع کرنے کے لیے پہلے سے متعین اور اعلان کردہ آخری تاریخ8؍فروری2016ہی رہے گی۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمدعارفی نے  یہاں ایک پریس ریلیز میں دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال حج درخواست فارم بھرنے کے لیے گذشتہ برسوں کے مقابلے کم وقت ہونے اور درخواست گذار عازمین کی سہولیات کے پیش نظر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی،(ترکمان گیٹ، آصف علی روڈ) کا دفتر آئندہ 6اور7؍فروری2016بروز ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح دس (10)بجے سے شام چار (4)بجے تک کھلے گا تاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد بروقت اپنے حج فارم جمع کر سکیں۔ انہوں نے عازمین حج اور حج امور سے وابستہ تنظیموں اور رضاکار وں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حج2016 کے لیے ارادہ رکھنے والے افراد8؍فروری2016تک جلد سے جلد اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرادیں۔


      واضح ہوکہ ترکمان گیٹ،آصف علی روڈپر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں حج فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ گذشتہ14جنوری سے جاری ہے ، جہاں درخواست گذار عازمین کے لیے حج فارم کی تقسیم ، حج رضاکاروں کے ذریعے فارم بھرنے، فارم جمع کرنے، حکومت دہلی کے محکمۂ صحت کی جانب سے طبی تصدیق، فوٹوگرافی اور فوٹو کاپی جیسی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جارہی ہیں۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری2016 تک تقریباًبارہ ہزار فارم تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ 4508فارم جمع ہو چکے ہیں۔اس میں 118فارم ستر سال سے زائد عمر کے لوگوں نے جمع کرائے ہیں،80فارم پانچ سال سے لگاتار درخواست دینے والوں کے ہیں، 985فارم لگاتار چارسال سے درخواست دینے والوں کے ہیں اور3325فارم جنرل کیٹیگری میں جمع ہوئے ہیں۔


      پچھلے کئی برسوں سے حج کوٹہ میں تخفیف کے پیش نظر حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور حج رضاکار تنظیموں کے پُرزور مطالبے کے نتیجے میں حکومت سعودی عربیہ اور وزارتِ خارجہ نے اس سال سے حج کوٹے کی فراہمی گذشتہ برسوں کے برخلاف2001کی مردم شماری کے بجائے2011کی مردم شماری کے مطابق کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں اس سال حج کوٹے میں اضافے کا امکان ہے نیز امید کی جاتی ہے کہ حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے گذشتہ برسوں سے حج کوٹے میں جاری تخفیف بھی اس سال سے ہٹالی جائے گی، ایسی صورت میں حج کوٹے میں مزید اضافے کی امیدکی جاسکتی ہے۔

      First published: