ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کنہیا کمار کے خلاف جے این یو کی کارروائی پر ہائی کورٹ کی روک

دہلی ہائی کورٹ نے جے این ہو طالب علم کنہیا کمار کے خلاف انتطامیہ کے ذریعے لگائے گئے مجرمانہ کارروائی پر رو لگا دی ہے۔

  • Share this:
کنہیا کمار کے خلاف جے این یو کی کارروائی پر ہائی کورٹ کی روک
کنہیا کمار : فائل فوٹو

دہلی ہائی کورٹ نے جے این ہو طالب علم کنہیا کمار کے خلاف انتطامیہ کے ذریعے لگائے گئے مجرمانہ کارروائی پر رو لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جے این یو کا کنہیا کمار کوسزا دینے کا کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور بے وجہ ہے۔ کووٹ نے جے این یو انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں ٹھیک طریقے سے سماعت کی جائے۔


قابل غور ہے کہ جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے یونیورسٹی احاطے میں نو فروری 2016 کے نعاملے میں عمر خالد کے اخراج اور کنہیا کمار پر لگائے گئے 10،000 روپئے کے جرمانے  کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔


جے این یو پینل نے افضل گرو کو پھانسی دینے کے خلاف کامپلیکس میں منعقد ایک پروگرام کے معاملے میں 2016 میں خالد اور دو دیگر طلبا کے اخراج اور طلبا تنظیم کے اس وقت کے صدر کنہیا کمار پر 10،000 روپئے کا جرمانہ لگایا تھا۔اس دن مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی ہوئی تھی۔


پانچ رکنی پینل نے 13 دیگر طالب علموں کو انضباطی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پر جرمانہ لگایا تھا۔اس کے بعد طلبا نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیاتھا ۔عدالت نے یونیورسٹی کو پینل کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ اپیلی اتھارٹھی کے سامنے رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ذرائع کے مطابق خالد اور کنہیا کے معاملے میں پینل نے اپنا فیصلہ بر قرار رکھا۔
First published: Jul 20, 2018 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading