ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی ایس پی لیڈر مختار انصاری کو جھٹکا، پیرول منسوخ، جیل سے ہی لڑیں گے الیکشن

نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے شہ زور لیڈر مختار انصاری کا پیرول منسوخ کر دیا ہے اور انہیں اب جیل میں رہ کر ہی الیکشن لڑنا پڑے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 27, 2017 02:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی ایس پی لیڈر مختار انصاری کو جھٹکا، پیرول منسوخ، جیل سے ہی لڑیں گے الیکشن
نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے شہ زور لیڈر مختار انصاری کا پیرول منسوخ کر دیا ہے اور انہیں اب جیل میں رہ کر ہی الیکشن لڑنا پڑے گا۔

نئی دہلی۔  دہلی ہائی کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے شہ زور لیڈر مختار انصاری کا پیرول منسوخ کر دیا ہے اور انہیں اب جیل میں رہ کر ہی الیکشن لڑنا پڑے گا۔ الیکشن کمیشن نے انصاری کو پیرول دیے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ انصاری پوروانچل کے شہ  زور لیڈروں میں شامل ہیں اور وہ مئؤ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر اسمبلی کا الیکشن لڑرہے ہیں۔ انصاری بھارتیہ جنتا پارٹی ممبر اسمبلی کرشن آنند رائے کے قتل کے ملزم ہیں۔


کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کے پیرول پر باہر آنے سے قانون و انتظام کی صورت حال پر برا اثر پڑے گا اور وہ گواہوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ کمیشن کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے انصاری کا پیرول منسوخ کر دیا۔

First published: Feb 27, 2017 02:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading