نئی دہلی۔ آج 23 جنوری ہے، 23 جنوری کی تاریخ جسے لے کر دو روز قبل ہی ملک میں بڑا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ الرٹ یہ کہ 23 جنوری کو دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کی ناپاک سازش کو لے کر ملک بھر میں خفیہ ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔ کل دن بھر این آئی اے نے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپےماری کی اور اسلامک اسٹیٹ کے 14 مشتبہ افراد کو پکڑا۔
ادھر ذرائع کے مطابق ملک میں آئی ایس آئی ایس کے قریب 60 مددگار گھوم رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندستان میں گمراہ ہو گئے نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کرانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے اس نئے الرٹ کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں سیکورٹی ایجنسیوں نے چپے چپے پر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ دہلی۔ نوئیڈا-مدھیہ پردیش، راجستھان یا پھر جموں ہو، تمام جگہوں پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
وہیں یوم جمہوریہ پر نوئیڈا میں کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کے لئے شہر کے اہم انٹری پوائنٹ کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پر بنکر بنائے گئے ہیں۔ ان بنکروں میں بلٹ پروف جیکٹ میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔