اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کابل کے آسمان میں ایک گھنٹے تک ہوا میں چکر لگاتا رہا ایئرانڈیا کا طیارہ ، جانئے کیوں

    ذرائع کی مانیں تو اب کابل سے دہلی آنے والی ایئرانڈیا کی فلائٹ کی سیکورٹی اور مسافروں کے بورڈنگ کا عمل چل رہا ہے ۔ اتوار دوپہر پہنچنے والی فلائٹ مسافروں کے ساتھ رات میں دہلی پہنچے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : طالبان افغانستان کے شہروں پر اپنی پکڑ مضبوط کرتا جارہا ہے ۔ اتوار کو طالبان جنگجووں نے افغانستان کے سب سے اہم شہر کابل پر بھی قبضہ کرلیا ۔ افغانستان کے موجودہ حالات کا اثر اب بین الاقوامی اڑانوں پر بھی پڑنے لگا ہے ۔ اتوار کو دہلی سے کابل کیلئے اڑان بھرنے والے طیارہ کو ایک گھنٹے تک ہوا میں چکر لگانا پڑا ۔

      ذرائع کی مانیں تو اب کابل سے دہلی آنے والی ایئرانڈیا کی فلائٹ کی سیکورٹی اور مسافروں کے بورڈنگ کا عمل چل رہا ہے ۔ اتوار دوپہر پہنچنے والی فلائٹ مسافروں کے ساتھ رات میں دہلی پہنچے گی ۔

      اس سے پہلے آج کابل پہنچنے والی دہلی ۔ کابل ایئرانڈیا کی فلائٹ نے دو پہر بعد مقررہ وقت پر اڑان بھری تھی ، لیکن افغانستان میں کشیدہ حالات کے پیش نظر طیارہ کو ایک گھنٹے تک ہوا میں چکر کاٹنا پڑا اور اس کے بعد طیارہ کو لینڈ کرنے کیلئے ہری جھنڈی ملی ۔ دہلی سے کابل پہنچنے کا مقررہ وقت دو گھنٹے 20 منٹ ہے ، لیکن یہاں وقت سے پہنچنے کے باوجود ایک گھنٹہ کی تاخیر سے لینڈ کیا ۔

      بند کیا گیا طیارہ کا رڈار

      غور طلب ہے کہ طالبان جنگجووں نے کابل پر اپنا قبضہ جمالیا ہے اور کابل سے جانے والے سبھی راستے بند ہوگئے ہیں ۔ ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق جب ایئرانڈیا کا طیارہ 243 کابل ہوائی اڈہ کے آسمان میں پہنچا تو کابل کے ایئرکنٹرول افسر طیارہ کو لینڈ کرانے کیلئے موجود نہیں تھے ۔ کسی طرح کا حادثہ پیش نہ آجائے ، اس لئے طیارہ کے رڈار کو بھی بند کرنا پڑگیا ۔

      تقریبا ایک گھنٹے کے بعد مشکل حالات کے درمیان طیارہ کو نیچے اتارا گیا ۔ ایئرانڈیا کی یہ فلائٹ آج رات کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ میں تعینات افسران کو لے کر ہندوستان واپس آئے گی ۔

      بتادیں کہ افغانستان کے دو سب سے بڑے شہروں قندھار اور مزار شریف میں ہندوستانی قونصلیٹ کو تقریبا چار ہفتہ پہلے مقامی ملازمین کے حوالے کردیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: