دہلی کے قرول باغ میں واقع ارپت پیلیس ہوٹل میں آگ لگنے سے اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جائے حادثہ پر پہنچے سیاحت کے مرکزی وزیر کے جے الفونس کے مطابق ہوٹل میں جب آگ لگی تو اس کے ایمرجنسی گیٹ پر تالا لگا ہواتھا۔ جس کے چلتے لوگ باہر نہیں آ سکے۔ پولیس کا بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر موت دم گھنٹنے سے ہوئی ہیں۔ کیجریوال حکومت نے اس معاملے میں مجسٹریٹ جانچ کے احکام دئے ہیں۔
بتادیں کہ قرول باغ کے گرودوارا روڈ ہوٹل ارپت پیلیس کی دوسری منزل پر منگل کی علی الصبح بھیانک آگ لگی۔ اس میں 50 سے زیادہ لوگ پھنس گئے۔ اس حادثے میں 35 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد سیاحت کے مرکزی وزیر کے جے الفونس نے کہا، 'اگر لوگ ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ پرآئے بھی یوتے تو شاید وہ بچ پاتے کیونکہ اس پر تالا لگا تھا۔ انہوں نے بتایا، "مجھے لگتا ہے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے کیونکہ ہوٹل کے بیک سائڈ میں کئی لکڑیاں، ٹوٹے۔پھوٹے فرنیچر بھی رکھے ہوئے تھے جس سے آگ کو بھڑکنے اور پھیلنے میں مدد ملی۔ میں نے میئر سے بات کرکے یہ پتہ کرنے کو کہا ہے کہ سبھی قوانین کا پالن ہو رہاتھا۔ اگر ہوٹل مینیجمنٹ کے زریعے کوئی لاپرواہی برتی گئی تو ویمرجنسی کارروائی کی جائے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔