உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی ایکسائز فراڈ: CBI نے داخل کی چارج شیٹ، ای ڈی کی بھی تیاری، منیش سسودیا کا نام نہیں

    ای ڈی کے ذریعہ تیار کردہ چارج شیٹ میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا نام نہیں ہے۔ دوسری طرف جمعہ کو سی بی آئی کی جانب سے 7 ملزموں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی میں دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ای ڈی کے ذریعہ تیار کردہ چارج شیٹ میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا نام نہیں ہے۔ دوسری طرف جمعہ کو سی بی آئی کی جانب سے 7 ملزموں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کی جانب سے اب تک کی گئی جانچ کی بنیاد پر گرفتار پانچ ملزموں کے لیے چارج شیٹ تیار کی گئی ہے۔ ای ڈی ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والی ٹیم نے ان پانچ ملزموں کے نام شامل کیے ہیں جن کے خلاف گزشتہ دو ماہ کی تحقیقات کے دوران ثبوت ملے ہیں۔ فی الحال منیش سسودیا کا نام پہلی چارج شیٹ میں نہیں ہے۔

      امیتابھ بچن کا نام، آواز اور فوٹو بغیر اجازت کے استعمال کی تو ہوگی مشکل، کورٹ کا بڑا فیصلہ

      میگھالیہ میں ہوگیا پٹرول۔ڈیزل کا بحران، سی ایم کان راڈ سنگما نے شہریوں سے کی خاص اپیل

      دوسری طرف جمعہ کو سی بی آئی نے ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی۔ یہ چارج شیٹ 7 ملزمان کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ اس میں وجے نائر، ابھیشیک بوئیناپلی، سمیر مہیندرو، متتھا گوتم اور ارون آر پلئی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسائز کے دو سابق اہلکاروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی اس چارج شیٹ میں منیش سسودیا کا نام نہیں ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: