دہلی میں جمنا پر بنے سگنیچربرج کے افتتاح میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں الجھے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے الزام لگایا ہے کہ انہیں آپ کے ایک ایم ایل اے نے گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ پولیس اہلکاروں نے بھی ان کے ساتھ بد سلوکی کی۔ تیواری نے کہا، ’’ میرےساتھ ہاتھا پائی کرنے والی کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس علاقہ کے ڈی سی پی-1 کہہ رہے ہیں کہ کچھ آپ کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔ میں انہیں محض چار دن میں دکھاوں گا کہ پولیس نے کیا کیا ہے‘۔
قابل غور ہے کہ بی جے پی لیڈران اور ان کے حامی سگنیچربرج کے افتتاح سے پہلے مخالفت کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ تیواری سگنیچر برج کے افتتاح میں مدعو نہ کئے جانے سے ناراض تھے اور احتجاج کیلئے سگنیچر برج کے مقام پر پہنچے اور اس وقت وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا وہاں موجود نہیں تھے۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آپ ایم ایل اے امانت اللہ خان نے دہلی بی جے پی صدر پر حملہ کیا۔ تو وہیں دوسری جانب خان نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔
سگنیچر برج کے افتتاح سے پہلے ہنگامہ ، بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ساتھ ہاتھا پائی سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔