پوری دہلی سے کیا کنارہ، مسلم اکثریتی شاہین باغ۔ذاکر نگر نے دیا کانگریس کو سہارا
آپ کو بتا دیں کہ شاہین باغ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کا مرکز بن کر ابھرا تھا۔ یہ پورا علاقہ مسلم اکثریتی ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کی بات کریں تو یہاں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔
Delhi MCD Chunav Result 2022: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ شاہین باغ میں عام آدمی پارٹی ناکام ہوئی ہے۔ شاہین باغ اور ذاکر نگر میں کانگریس نے جیت کا جھنڈا لہرایا ہے۔ ذاکر نگر وارڈ سے کانگریس کی نازیہ دانش نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری جانب ابوالفضل انکلیو (شاہین باغ) سے کانگریس کی اریبہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بتا دیں کہ جس وارڈ میں شاہین باغ آتا ہے اس کا نام ابوالفضل انکلیو ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ شاہین باغ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کا مرکز بن کر ابھرا تھا۔ یہ پورا علاقہ مسلم اکثریتی ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کی بات کریں تو یہاں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے دوران اس علاقے میں دہلی پولیس، نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا تھا۔
دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی بدھ کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ رجحانات میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ لیکن AAP کو رجحانات میں بی جے پی پر برتری حاصل ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔