دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی گنتی جاری ہے۔ سیٹوں پر ٹرینڈ ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سیدھا مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کئی جگہوں پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ کانگریس بھی کئی جگہوں پر آگے ہے۔ دہلی میں اتوار 4 دسمبر کو 250 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
اب تک کے رجحانات کے مطابق سیلم پور سے کانگریس کے ممتاز آگے چل رہے ہیں۔ گوتم پوری سے عام آدمی پارٹی کے انل جین آگے ہیں۔ کپاسیرہ سیٹ سے جھاڑو کے نشان پر الیکشن لڑنے والی آرتی یادو اب بھی آگے ہیں۔
بوورویل میں گرے بچے کو پہنچایا گیا آکسیجن، کھدائی کا کام جاری، لگائےگئے سی سی ٹی وی کیمرےDelhi MCD Election Results 2022: عام آدمی پارٹی اور بی جے پے کے بیچ کانٹے کی ٹکرمشرقی دہلی کی کچھ نشستوں کے ابتدائی رجحانات میں زعفرانی رنگ نظر آرہا ہے۔ بی جے پی کی نیما بھگت یہاں گیتا کالونی سے آگے ہیں۔ بی جے پی کے راجیو سچدیوا (راجو سچدیوا) مشرقی دہلی میں ہی جگت پوری سیٹ سے آگے ہیں۔
بی جے پی کی پریما دیوی میور وہار فیز I سے دوڑ میں آگے ہیں۔ سنجیو کمار سنگھ نیو اشوک نگر سے کمل کے نشان پر آگے ہیں۔ موج پور سے بی جے پی کے انیل کمار شرما اور انارکلی سے بی جے پی کی میناکشی شرما سرفہرست ہیں۔
باپرولا وارڈ سے آزاد امیدوار ستپال سولنکی بی جے پی اور آپ کو پیچھے چھوڑ کر آگے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔