ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نہیں ملی راحت، دلی میٹرو کا سفر آج سے پھر مہنگا، جانیں کیا ہے نیا کرایہ

نئی دہلی۔ دہلی حکومت، مختلف سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی مخالفت کونظر انداز کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے بڑھا ہوا کرایہ آج سے لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 10, 2017 02:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نہیں ملی راحت، دلی میٹرو کا سفر آج سے پھر مہنگا، جانیں کیا ہے نیا کرایہ
عام لوگوں میں میٹرو کے کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے کافی ناراضگی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے دہلی کی لائف لائن بن چکی میٹرو غریب لوگوں کی دسترس سے باہر ہوجائے گی : فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ دہلی حکومت، مختلف سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی مخالفت کونظر انداز کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے بڑھا ہوا کرایہ آج سے لاگو کرنے کا  اعلان کردیا۔ دہلی میٹرو کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چوتھی کرایہ تعین کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر میٹرو کرایہ میں دوسرے مرحلے کا اضافہ آج سے لاگو ہو جائے گا۔ کم از کم فاصلے یعنی دو کلومیٹر تک کرایہ دس روپے تک ہی رہے گا لیکن دو سے پانچ کلو میٹر کے لئے اب مسافروں کو 15 کی بجائے 20 روپے، پانچ سے 12 کلو میٹر کے لئے 20 کی جگہ 30 روپے، 12 سے 21 کلو میٹر کے لئے 30 کی جگہ 40 روپے، 21 سے 32 کلو میٹر کے لئے 40 کی جگہ 50 روپے اور 32 کلو میٹر سے زیادہ کے لئے 50 کی جگہ 60 روپے ادا کرنا ہوگا۔


میٹرو کے مطابق ا سمارٹ کارڈ، چھٹی کے دن اور کم بھیڑ کے وقت سفر کرنے والوں کو ملنے والی رعایت پہلے کی طرح جاری رہے گی۔

First published: Oct 10, 2017 07:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading