ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

برقع پہن کر میٹرو میں جا رہی طالبہ کو دی یہ 'سزا'، ڈی ایم آر سی میں کی شکایت

نئی دہلی۔ دہلی کی ایک طالبہ کو میٹرو میں سفر کرنے سے صرف اس وجہ سے روک دیا گیا کیونکہ اس نے حجاب پہن رکھا تھا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 10, 2016 07:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برقع پہن کر میٹرو میں جا رہی طالبہ کو دی یہ 'سزا'،  ڈی ایم آر سی میں کی شکایت
نئی دہلی۔ دہلی کی ایک طالبہ کو میٹرو میں سفر کرنے سے صرف اس وجہ سے روک دیا گیا کیونکہ اس نے حجاب پہن رکھا تھا۔

نئی دہلی۔ دہلی کی ایک طالبہ کو میٹرو میں سفر کرنے سے صرف اس وجہ سے روک دیا گیا کیونکہ اس نے حجاب پہن رکھا تھا۔ طالبہ ہمیرا خان نے اپنے ساتھ ہوئے اس برتاؤ کو فیس بک کے ذریعے ظاہر کیا ہے۔ ہمیرا نے اس کی شکایت ڈی ایم آر سی سے بھی کی ہے۔


ہمیرا نے بتایا کہ 6 مئی کو میور وہار میٹرو اسٹیشن پر اس کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔ ہمیرا نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر سیکورٹی چیکنگ کے دوران لیڈی کانسٹیبل نے اس سے حجاب اتارنے کو کہا۔ اس نے کہا کہ اس کے ساتھ آپ میٹرو میں سفر نہیں کر سکتیں میڈم۔ اس پر ہمیرا نے حجاب اتارنے سے انکار کرتے ہوئے سنيئر افسر سے بات کرنے کو کہا۔ بات بڑھنے پر ایک سینئر افسر آیا۔ ہمیرا نے کہا کہ اس سے میں نے کہا کہ سر آپ چاہیں تو میرا اسٹوڈنٹ آئی کارڈ چیک کر لیں۔ میں گزشتہ 2 سال سے میٹرو میں سفر کر رہی ہوں۔ آج تک مجھے حجاب پہننے پر کہیں نہیں روکا گیا۔


ہمیرا نے کہا کہ میں نے سفر نہ کرنے دینے کا سبب پوچھا تو افسر نے سختی سے کہا کہ میٹرومیں جانا ہے تو حجاب اتارنا ہو گا۔ ہمیرا نے بتایا کہ کوئی راستہ نہ دیکھ وہ گھر واپس آئی اور فیس بک پر اسے بیان کیا۔ ہمیرا نے بتایا کہ اس نے ڈی ایم آر سی میں اس کی شکایت کر دی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر واقعی میں ایسا کوئی اصول ہے جو حجاب پہننے سے روکتا ہے تو اس کی میں مذمت کرتی ہوں۔ ہمیرا نے کہا کہ حجاب مسلم خواتین کا مذہبی لباس ہے۔


دہلی میٹرو کے ایک افسر نے کہا کہ فی الحال تو ایسی کوئی گائڈلائن نہیں ہے۔ سی آئی ایس ایف اور وزارت داخلہ کی جانب سے سیکورٹی سے متعلق گائڈلائن جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے تو طالبہ اس سلسلے میں ہمیں تحریری طور پر مطلع کر سکتی ہے تاکہ ہم اس معاملے کی جانچ پڑتال کر سکیں۔

وہیں سی آئی ایس ایف کے ترجمان ہیمیندر سنگھ نے کہا کہ حجاب پر کسی قسم کی روک نہیں لگی ہے۔ روزانہ ہزاروں خواتین حجاب پہن کر سفر کرتی ہیں۔ صرف چیکنگ کے دوران ہی چہرہ ڈھکنے والا پردہ یا ماسک ہٹانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے پہن کر سفر کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس ایسی کوئی گائڈلائن نہیں ہے جس میں حجاب یا برقع پر پابندی جیسی بات ہو۔
First published: May 10, 2016 07:07 PM IST