دہلی میٹرو: ٹوکن کے لیے نہیں لگنا پڑے گا لائن میں، موبائل سے ہوگا کرائے کی ادائیگی، ٹرائل شروع

دہلی میٹرو

دہلی میٹرو

Delhi Metro: آٹومیٹک فیر کلیکشن (اے ایف سی) گیٹ پر کارڈ سوائپ کرتے ہی کرایہ کٹ جائے گا۔ منزل اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد کلیئرنس کے لیے بھی اے ایف سی گیٹ پر کارڈ سے کرایہ ادا کرنا ممکن ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: دہلی میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کو جلد ہی ٹوکن یا اسمارٹ کارڈ ری چارج کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات ملنے والا ہے۔ جلد ہی وہ اپنے بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور موبائل فون سے QR کوڈ اسکین کرکے میٹرو کا کرایہ ادا کر سکیں گے۔ اس کے لیے 50 سے زیادہ میٹرو اسٹیشنوں پر نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (NCMC) کا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔ سبھی اسٹیشنوں پر ایک یا دو نئی قسم کے آٹومیٹک فیر کلیکشن (اے ایف سی) گیٹ لگائے جا رہے ہیں۔ یہ جامعہ نگر اور لال قلعہ اسٹیشنوں سمیت کئی اسٹیشنوں پر لگائے جا چکے ہیں۔

    کیو آر کوڈ سے ٹکٹ لینے کی سہولت ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ لیکن، اس میں کچھ مسائل ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن بینکوں کی مدد سے مل اس مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسافر موبائل پر QR اسکین کر کے یا پرنٹ شدہ QR خرید کر اس لائن پر سفر کر رہے ہیں۔ اس سے مسافروں کو ٹوکن اور میٹرو اسمارٹ کارڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    پونچھ حملہ: قریب 30 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، ہائی الرٹ کے درمیان دہشت گردوں کی تلاش جاری

    مشرقی لداخ تنازعہ:18ویں دور کی بات چیت، ہندوستان نے چین سے کہا-ڈیمچوک اور ڈیپسانگ کو جلد حل کریں

    اگلے سال مکمل طور پر نافذ ہو جائے گا یہ سسٹم
    ڈی ایم آر سی نئے سسٹم سے کرایہ وصول کرنے کے لیے تمام میٹرو اسٹیشنوں پر نئے اے ایف سی نصب کر رہا ہے۔ ابتدائی طور پر این سی ایم سی کی سہولت ایک یا دو گیٹوں پر فراہم کی جائے گی۔ دہلی گیٹ، لال قلعہ سمیت کئی دوسرے اسٹیشنوں پر نئے گیٹ لگائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، کچھ اسٹیشنوں پر صرف پرانے گیٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اگلے سال تک دہلی میٹرو کے پورے نیٹ ورک پر مسافروں کو NCMC کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔

    کرایہ میں ملے گی رعایت
    اسمارٹ کارڈ کے ذریعے سفر کرنے والوں کو کرایہ میں رعایت دی جارہی ہے۔ اس کا مقصد NCMC کو مسافروں میں مقبول بنانا ہے۔ میٹرو کے مسافروں کو فی الحال میٹرو میں سفر کرنے کے لیے ٹوکن اور اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔ NCMC کے نفاذ کے ساتھ، کریڈٹ کارڈ، روپے کارڈ، QR کوڈ، اینڈرائیڈ فون وغیرہ کے ذریعے کرایہ ادا کرنے کا آپشن بھی شامل ہو جائے گا۔

    ڈی ایم آر سی کے بچیں گے پیسے
    نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (NCMC) سسٹم کے نفاذ سے دہلی میٹرو کا ٹوکن یا اسمارٹ کارڈ کو بنانے پر ہونے والے خرچ کی بچت ہوگی۔ این سی ایم سی کی سہولت کے نفاذ کی وجہ سے دہلی میٹرو کو اسمارٹ کارڈ پر خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ ٹوکن کاؤنٹر پر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد میں بھی کمی ہوگی۔ ڈی ایم آر سی اس بچت کو کہیں اور استعمال کر سکے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: