Lockdown in Delhi:ضروری اشیاکی فروخت کےدوران زیادہ قیمت وصول کرنےپرہوگی کارروائی،دہلی کے وزیرعمران حسین نےدیاانتباہ
علامتی تصویر
دہلی کے وزیر برائے خوراک اور شہری فراہمی (food and civil supplies minister ) عمران حسین (Imran Hussain) نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عملے کے کام کاج کا جائزہ لیں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ کسی بھی قیمت پر دوائیں، خوردہ فروشوں یا تاجروں کو صحت کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
ںسءدہلی کے خوراک اور شہری فراہمی کے وزیر (food and civil supplies minister ) عمران حسین (Imran Hussain) نے پیر کو عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ خوردہ فروشوں یا تقسیم کاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ جن میں کووڈ۔19 کے علاج کے لئے درکار دوائیں(medicines)، آکسیجن (oxygen) انجیکشن ریمیڈی سیور (injections remdesivir)اور ٹوسلیزوماب (tocilizumab ) شامل ہیں۔عمران حسین نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عملے کے کام کاج کا جائزہ لیں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ کسی بھی قیمت پر دوائیں، خوردہ فروشوں یا تاجروں کو صحت کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نے بتایا کہ قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے ضلعی وار نفاذ ٹیم کی تشکیل کی ہدایت دی، جس کے رابطے کی تفصیلات عوام کی سہولت کے لئے محکمہ یا دہلی حکومت کی ویب سائٹ پر واضح طور پر ظاہر ہونی چاہئیں۔ حسین نے سینئر افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ فیلڈ اسٹاف کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیں اور شام 5 بجے تک اپنے دفتر کو روزانہ رپورٹ بھیجیں۔
Directed Secretary & Controller of Weights Measures Deptt to take action against dealers, retailers etc. for overcharging above MRP in selling essential items.
Also directed for immediate formation of inspection teams & submitting action taken reports daily by 5 PM. pic.twitter.com/N0imY1RAhJ
اس کے علاوہ ذاتی طور پر ان سے کی جانے والی کارروائی سے آگاہی حاصل کریں۔ حسین نے کہا کہ ’’میں کیمسٹوں، خوردہ فروشوں، تاجروں اور مینوفیکچروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈبہ بند اجناس سے متعلق اصولوں کے ساتھ تعمیل کریں اور صارفین کے مفادات کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے سے باز رہیں اور کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون کرے‘‘۔
قواعد کی پاسداری نہ کرنے سے خوردہ فروش / کارخانہ دار / تاجر قانونی میٹروولوجی ایکٹ (Legal Metrology Act, 2009) اور پیکیجڈ اجناس کے قواعد (Packaged Commodities Rules, 2011) کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔