உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسکرٹ نہ پہننے کی صلاح پر دہلی کے وزیر ساحت نے مہیش شرما سے کی یہ اپیل

    دہلی کےوزیر سیاحت کپٰل مشرا نے سقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مہیش شرما سے کہا ہے کہ وہ اسکرٹ پہننے نہ پہننے کے سلسلے میں کوئی ایڈوائزی جاری نہ کریں ۔ کیونکہ اس کا سیاحوں کی آزادی پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

    دہلی کےوزیر سیاحت کپٰل مشرا نے سقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مہیش شرما سے کہا ہے کہ وہ اسکرٹ پہننے نہ پہننے کے سلسلے میں کوئی ایڈوائزی جاری نہ کریں ۔ کیونکہ اس کا سیاحوں کی آزادی پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کےوزیر سیاحت کپٰل مشرا نے سقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مہیش شرما سے کہا ہے کہ وہ اسکرٹ پہننے نہ پہننے کے سلسلے میں کوئی ایڈوائزی جاری نہ کریں ۔ کیونکہ اس کا سیاحوں کی آزادی پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔ انہوں نے مسٹر شرما کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی خاتون سیاحوں سے یہ کہنا کہ وہ ہندوستان کی سیاحت کے دوران اسکرٹ نہ پہنیں اور رات کو ادھر ادھر گومتے پھرنے اور اکیلے کہیں قیام کرنے سے گریز کریں، ملک کا مزاق بنادے گا اور عالمی سطح پر ملک کو خجالت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
      مزید برآں سیاحت کے شعبہ پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔اس لئے درخواست کی جاتی ہے کہ ایسی ایڈوائزری جاری نہ کی جائے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی اسکرٹ کے حوالے سے مہیش شرما پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ ویدی عہد میں خواتین کومودی عہد سے زیادہ اپنی مرضی کا لباس پہننے کا حق حاصل تھا ۔
      First published: