உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قابل اعتراض سی ڈی ملنے پر کیجریوال نے سندیپ کمار کو کیا کابینہ سے برطرف

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خواتین و بہبود اطفال بال کے وزیر سندیپ کمار کو کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ کیجریوال نے یہ قدم ان کی ایک قابل اعتراض سی ڈی ملنے کے بعد اٹھایا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی :  دہلی کے خواتین و اطفال کی فلاح بہبود کے وزیر سنجیو کمار کو 'قابل اعتراض سی ڈی' ملنے کے بعد کابینہ سے آج برخاست کر دیا گیا۔  وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دیر شام ٹویٹ کر کے خود اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، 'مسٹر کمار کے سلسلے میں قابل اعتراض سی ڈی ملی ہے اور انہیں کابینہ سے نکالاجا رہا ہے۔
      مسٹر کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی عوامی زندگی میں شفافیت کے حق میں ہے اور اس سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کو فوری اثرات سے کابینہ سے ہٹا یا جا رہا ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ مسٹر کمار کے معاملے میں مسٹر کیجریوال کو مبینہ جنسی اسکینڈل کی کوئی سی ڈی سونپی گئی ہے اور اس کے بعد مسٹر کمار کو برخاست کیا گیا ہے۔
      بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اصولوں اورشفافیت کی سیاست کا دم بھرنے والی عام آدمی پارٹی داخلی مخالفت، بدعنوانی اورمقبولیت میں کمی سے پریشان ہے۔ مسٹر کیجریوال خود اس صورت حال کا تجزیہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے جن دعووں پر یقین کرکے 70 میں سے 67 نشستیں انہیں دی تھیں، ان کا کیا ہوا۔
      First published: