உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    باہر سے کمرہ بند کرکرے ماں گئی تھی مارکیٹ، ادھر ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گئے سب کے ہوش

    ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں دو بچوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔

    ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں دو بچوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔

    ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں (Sagarpur Police Station) سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں دو بچوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      ملک کی راجدھانی دہلی (Delhi) میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں دو بچوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد سے ہی آس۔پاس کے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ وہیں اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس (Police) نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم (Post Mortem) کے لئے بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

      جانکاری کے مطابق جنوبی مغربی دہلی کے ساگرپور تھانہ علاقے میں سنیچر کی صبح ایک مکان کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ لگ گئی۔ اس سے دو معصوم بھائیوں کی دم گھٹنے سے دردناک موت ہو گئی۔ بچوں کی شناخت شری آنسر اور آیوش کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی عمر 5 اور 6 سال تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ جس فلور پر آگ لگی تھی۔ اس میں مہلوک بچوں کے والد ہوائی چپل وغیرہ بنانے کا چھوٹا کام کرتے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔ واردات کے وقت دونوں بچے کی ماں باہر سے گیٹ لاک کرکے سامان لانے مارکیٹ گئی تھی اور اسی درمیان یہ دردناک حادثہ ہو گیا۔

      پولیس کر رہی ہے معاملے کی جانچ
      وہیں مقامی لوگون کی اطلاع پر سب سے پہلے جل بورڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی جو بغل میں ہی اپنی لوکیشن پر کام کر رہی تھی۔ اس کے بعد فائر برگیڈ کی ٹیم پہنچی۔ اس کے بعد اوپر کی منزل میں جو لوگ تھے انہیں نکال گیا تھا لیکن یہ دونوں بچے نیچے والے کمرے میں ہی رہ گئے جنہیں بعد میں نزدیک کے شکنتلا نرسنگ ہوم میں لے جایا گیا۔ وہں ابتدائی علاج کرنے کے بعد دونوں کو دوسرے اسپتال کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ دین دیال اپادھیائے اسپتال میں جب دونوں کو لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا۔ فی الحال معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:sana Naeem
      First published: