உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے پاش علاقے کی کوٹھی میں ڈکیتی ، بزنس مین کا گولی مار کر قتل

    نئی دہلی : جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ میں ڈی ایل ایف فارمس میں آدھی رات کو ایک کوٹھی میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک بزنس مین کا قتل کر دیا۔

    نئی دہلی : جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ میں ڈی ایل ایف فارمس میں آدھی رات کو ایک کوٹھی میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک بزنس مین کا قتل کر دیا۔

    نئی دہلی : جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ میں ڈی ایل ایف فارمس میں آدھی رات کو ایک کوٹھی میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک بزنس مین کا قتل کر دیا۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ میں ڈی ایل ایف فارمس میں آدھی رات کو ایک کوٹھی میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک بزنس مین کا قتل کر دیا۔ قتل کے بعد بدمعاش گھر سے کچھ کیش، موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بدمعاشوں نے کوٹھی کے سیکورٹی گارڈ اور بزنس مین کے سن رسیدہ والدین کو بے ہوش کر دیا تھا۔
      جنوبی دہلی کے انتہائی پاش علاقے میں ڈی ایل ایف فارم کے بنگلہ نمبر 3 میں 38 سالہ روہن گپتا اپنے سن رسیدہ والدین کے ساتھ رہتے تھے۔ بدھ کی رات تقریبا 12 بجے 5 بدمعاش دیوار کود کر بنگلے میں داخل ہوگئے۔ پہلے بدمعاشوں نے روہن کے ماں اور باپ کو بے ہوش کیا اور پھر پہلی منزل پر پہنچ گئے۔ یہاں موجود روہن اور بدمعاشوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں بدمعاشوں نے روہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رات تقریبا 2 بجے جب روہن سے متصل کوٹھی میں رہنے والا کنبہ لوٹا ، تو انہوں نے گارڈ کو بے ہوش پایا۔ انہوں نے فورا ہی پولیس کو اطلاع دی۔
      سب سے پہلے پانچوں بدمعاش کافی وقت سے خالی پڑے فارم ہاؤس نمبر 4 میں گھسے اور اس دیوار کود کر بنگلہ نمبر تین یعنی روہن کے بنگلے کے باہر پہنچ گئے۔ یہاں جب سیکورٹی گارڈ نے مخالفت کی ، تو بدمعاشوں نے اس پر ہی پستول تان دی اور اس کو بے ہوش کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گارڈز کو بے ہوش کرنے کے بعد بدمعاش گیٹ کود کر پہلے روہن کے بنگلے میں داخل ہوئے اور پھر کچن کی جالی کاٹ کر گھر کے بیڈروم تک پہنچ گئے اور پھر اس واردات کو انجام دیا۔
      فی الحال پولیس کا کہنا ہے کہ روہن کی موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آ پائے گی۔ پولیس نے تمام پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پانچوں ملزم بہار کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کو اس معاملے میں کچھ اہم سراغ ملے ہیں، جن کی بنیاد پر قتل کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر روہن کا اپنے نوکر کے ساتھ تنازع ہو گیا تھا ، جس کے بعد روہن نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ یہ نوکر بہار کا ہی رہنے والا تھا۔ روہن گپتا کا اپنی بیوی سے طلاق ہو گیا تھا۔ ان کے دو بیٹے ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ گروگرام میں رہتے ہیں۔ روہن ایکسپورٹ کا بزنس کرتے تھے اور یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہتے تھے۔
      First published: