ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

غازی آباد سے بڑی خبر: مودی نگر کی فیکٹری میں زور دار دھماکہ، 7 لوگوں کی موت، 4 زخمی

مغربی یوپی کے میرٹھ کے پاس مودی نگر (Modinagar)میں موم بتی کی فیکٹری میں آج دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ مودی نگر میں واقع اس فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ (Explosion in Factory) ہوا جس میں 7 لووگں کی موت ہوگئی ہے۔ غازی آباد کے ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے فیکٹری میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
غازی آباد سے بڑی خبر: مودی نگر کی فیکٹری میں زور دار دھماکہ، 7 لوگوں کی موت، 4 زخمی
مغربی یوپی کے میرٹھ کے پاس مودی نگر (Modinagar)میں موم بتی کی فیکٹری میں آج دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ مودی نگر میں واقع اس فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ (Explosion in Factory) ہوا جس میں 7 لووگں کی موت ہوگئی ہے۔ غازی آباد کے ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے فیکٹری میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

مغربی یوپی کے میرٹھ کے پاس مودی نگر (Modinagar)میں موم بتی کی فیکٹری میں آج دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ مودی نگر میں واقع اس فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ (Explosion in Factory) ہوا جس میں 7 لووگں کی موت ہوگئی ہے۔ غازی آباد کے ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے فیکٹری میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ فیکٹری میں دھماکہ کس وجہ سے ہوا ان وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ واقعہ کے بعد صوبے کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے فورا واقعے پر نٹس لیتے ہوئے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ شام تک دینے کو کہا ہے۔


مودی نگر میں واقع موم بتی فیکٹری میں ہوئے دھماکے کے بعد جہاں موقع پر موجود سات لوگوں کی موت ہوگئی وہیں چار لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زوردار دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر فورا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ومقع پر بھیجا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس انتظامیہ کے اعلی افسرا بھی واقعے کا جائزہ لینے پہنچے۔



غازی آباد ڈی ایم کے مطابق حادث؁ میں شدید طور سے زخمی ہوئے چار لووں کو اسپتال میں بھرتی داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ فیکٹری میں دھماکہ اور آگ لگنے کے وجوہات کی جانچ کر رہاہے۔ فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں کچھ اور لوگوں کے بھی زخمی ہونے کی بات سامنے آرہی ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
مودی نگر حادثے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فوراحادثے پر نوٹس لیا ہے۔ سی ایم او دفتر سے جاری ہدایت میں غازی آباد ضلع کے ڈی ایم اور سینئر پولیس سپرٹینڈنٹ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ شات تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔


اس درمیان کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں پٹاخے بنائے جاتے تھے۔ پٹاخہ تعمیر کرنے کے دوران ہی دھماکہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وہیں کچھ دیگر رپورٹس میں غیر قانونی طور پر چل رہی اس فیکٹری میں بم بنائے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
First published: Jul 05, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading