உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں سانس لینا ہوا مشکل! ائیر کوالٹی بیحد خراب زمرے میں پہنچی

    دہلی میں سانس لینا ہوا مشکل! ائیر کوالٹی بیحد خراب زمرے میں پہنچی

    دہلی میں سانس لینا ہوا مشکل! ائیر کوالٹی بیحد خراب زمرے میں پہنچی

    دہلی سے متصل ہریانہ، اترپردیش اور پنجاب میں پہلے کی طرح ہی پرالی جلانے کا کام شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہی دہلی کی ہوا کی کوالٹی میں گراوٹ میں دیکھی جا رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ کوئی اور حل نہ ہونے کی وجہ سے ہی یہ لوگ پرالی جلانے کے لئے مجبور ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہلی۔ این سی آر ( Delhi-NCR) میں ہوا کی کوالٹی (Air Quality) مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جبکہ پچھلے ایک ہفتے کی اگر بات کی جائے تو دہلی کی ائیر کوالٹی متوسط سے خراب کے زمرے میں آ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی ہوا بیحد خراب صورت حال میں آ گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے منگل کو دہلی کی ائیر کوالٹی 157 یعنی معتدل تھی اور منگل کو ائیر کوالٹی 239 یعنی خراب زمرے میں ہے۔

      اطراف کی ریاستوں میں جل رہی ہے پرالی

      دہلی سے متصل ہریانہ، اترپردیش اور پنجاب میں پہلے کی طرح ہی پرالی جلانے کا کام شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہی دہلی کی ہوا کی کوالٹی میں گراوٹ میں دیکھی جا رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ کوئی اور حل نہ ہونے کی وجہ سے ہی یہ لوگ پرالی جلانے کے لئے مجبور ہیں۔

      دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کا دعوی ہے کہ وہ آلودگی سے لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ دہلی کے جنوبی میونسپل کارپوریشن نے تو اس بار 10 اینٹی اسموگ گنوں کے استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس سے کہ 10 لوکیشن میں آلودگی سے راحت ملے گی۔ پانی کا چھڑکاو کیا جائے گا اور کوڑا نہ جلایا جائے اس کے لئے رات میں گشت اور کوڑا جلانے والوں کے چالان وغیرہ کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔

      دہلی حکومت بھی سخت

      دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں سمیت سبھی لوگوں کو تعمیراتی مقامات پر حکومت کے جاری کردہ دھول آلودگی مخالف ان ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ سبھی تعمیراتی مقامات کو ٹین، شیڈ، نیٹ اور ہری چادروں سے ڈھکنا ہو گا، پانی کا مستقل چھڑکاو کرنا ہو گا اور تعمیراتی اشیا لے جانے والی ٹرکوں کو بھی ڈھکنا ہو گا۔ اس کے علاوہ آج سے دہلی کے 13 ہاٹ اسپاٹ کی مائیکرو مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی سی کے 9 ڈپٹی کمشنروں کو 13 ہاٹ اسپاٹ کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے اور انہیں 14 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایکشن پلان بنایا جا سکے۔

       
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: