உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: Manish Sisodia کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، جانیں کس نے مانگا 100 کروڑ روپے کا ہرجانہ

      آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما Himanta Biswa Sarma کی اہلیہ رنکی بھوئیان سرما نے منگل کو سول جج کورٹ (کامروپ میٹرو) گوہاٹی میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف 100 کروڑ روپے کا سول ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

    • Share this:
      دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا Manish Sisodia کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما Himanta Biswa Sarma کی اہلیہ رنکی بھوئیان سرما نے منگل کو سول جج کورٹ (کامروپ میٹرو) گوہاٹی میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف 100 کروڑ روپے کا سول ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ رنکی بھویان سرما کے وکیل پدمدھر نائک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ معاملہ بدھ کو درج ہو جائے گا اور وہ اس معاملے میں آگے بڑھیں گے۔

      دراصل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر منیش سسودیا (Aam Aadmi Party (AAP) leader Manish Sisodia) نے 4 جون کو ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ جب ہندوستان 2020 میں کووڈ کی وبا سے لڑ رہا تھا، تب آسام کے اس وقت کے وزیر صحت رہے ہمنتا بسوا سرما نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے کاروباری شراکت داروں کی کمپنیوں کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیا تھا۔ تاہم، آسام حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

      اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ان الزامات کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی تھی۔ سرما نے سلسلے وار ٹویٹس میں کہا تھا کہ آسام کے پاس اس وقت شاید ہی کوئی پی پی ای کٹس تھیں۔ انہوں نے کہا، 'میری بیوی نے آگے آنے کی ہمت دکھائی اور جان بچانے کے لیے حکومت کو تقریباً 1500 کٹس عطیہ کیں۔ اس نے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ سرما کی بیوی رنکی سرما بھوئیان جے سی بی انڈسٹریز میں پارٹنر ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: