ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون: بی جے پی لیڈر نے شاہین باغ کو بتایا شیطان باغ، ISIS سے کیا موازنہ

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے بیان کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ "ملک کے غداروں کو۔۔۔غلط نہیں ہے۔ ہندستان کی سالمیت کو کسی کو بھی توڑنے نہیں دیں گے۔ شاہین باغ کا مطلب شیطان باغ ہے۔ جیسے ISIS نے خواتین، بچوں کا استعمال کیا ہے یہ بھی اسی کا ماڈیول اپنا رہے ہیں۔ ہندستان میں حافظ سعید کے خیالات کو برداشت نہیں کیا جائے گا"۔

  • Share this:

دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخ (Delhi Assembly Election) جیسے جیسے نزدیک آرہی ہے ویسے۔ویسے شہریت ترمیمی قانون (CAA) کا مسئلہ بھی گرماتا جارہا ہے۔ اب بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون چگھ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے شاہین باغ کا موازنہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (ISIS) سے کر دالا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی لیر انوراگ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی حمایت ہے جس کیلئے مرکزی وزیر سے جواب تک مانگا جاچکا ہے۔ ترون چھگ نے شاہین باغ کو شیطان باغ بھی بتایا۔



ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے بیان کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ "ملک کے غداروں کو۔۔۔غلط نہیں ہے۔ ہندستان کی سالمیت  کو کسی کو بھی توڑنے نہیں دیں گے۔ شاہین باغ کا مطلب شیطان باغ ہے۔ جیسے ISIS  نے خواتین، بچوں کا استعمال کیا ہے یہ بھی اسی کا ماڈیول اپنا رہے ہیں۔ ہندستان میں حافظ سعید کے خیالات کو برداشت نہیں کیا جائے گا"۔


غور طلب ہے کہ اسی بیان کے چلتے انوراگ ٹھاکر نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی اسٹار پارٹی کے اسٹار کیمپئن چلانے والوں کو فہرست سے ہٹا دیا گیا۔
پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شاہین باغ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ نجف گڑھ میں ریلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ، 'آپ کا ایک ووٹ ملک بھر میں یہ پیغام بھیجے گا کہ نجف گڑھ شاہین باغ کے ساتھ ہے یا بھارت ماتا کے بیٹوں کے ساتھ۔'
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے شاہین باغ کا موازنہ کشمیر سے کیا۔ ورما نے یہاں تک کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو شاہین باغ کو ایک گھنٹہ میں ہی خالی کرا لیا جائے گا۔ پرویش نے مزید کہا ، 'دہلی کے عوام کو شعوری فیصلہ لینا پڑے گا۔ یہ لوگ آپ کے گھروں میں داخل ہوں گے، آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کو اٹھائیں گے ، ریپ کریں گے اور انہیں ماریں گے۔
First published: Jan 30, 2020 09:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading