Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اہم خبر: سپریم کورٹ نے دہلی بارڈر سیل ہونے پر دی خاص ہدایت، اب ریاستی حکومتوں کوکرنا ہوگا یہ کام

    دہلی این سی آر بارڈر سیل (Delhi-NCR Border seal) ہونے پر لگائی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ (Supreme Court) پالیسی ہدایت دی۔

    • Share this:
    اہم خبر: سپریم کورٹ نے دہلی بارڈر سیل ہونے پر دی خاص ہدایت، اب ریاستی حکومتوں کوکرنا ہوگا یہ کام
    دہلی این سی آر بارڈر سیل (Delhi-NCR Border seal) ہونے پر لگائی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ (Supreme Court) پالیسی ہدایت دی۔

    دہلی این سی آر بارڈر سیل (Delhi-NCR Border seal) ہونے پر لگائی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ  (Supreme Court)  پالیسی ہدایت دی۔ جمعرات کو سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ این سی آر میں موومینٹ کیلئے ایک پالیسی ہون چاہئے۔ سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں کے افسران سے این سی آر میں انٹر اسٹیٹ موومینٹ کیئے ایک کامن پالیسی اور پورٹل پر کرنے کوشش کرنے کو کہا ہے۔  سپریم کورٹ  (Supreme Court) نے ایک ہفتے کے اندر ایک کام ن پالیسی مانگی ہے۔


    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی ۔ ہریانہ اور اتر پردیش کے این سی آر علاقہ میں آمدو رفت کے لئے ایک منظم حکمت عملی ہونی چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ سبھی ریاستیں اس کے لئے ایک یکساں پالیسی تیار کریں۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ تین ریاستوں دہلی یوپی اور ہریانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران این سی آر حلقے میں یکساں پالیسی کو یقینی بنانے کے لئے تینوں ریاستوں کی میٹنگ کرائی جائے ۔ مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تُشار مہتا نے کہا کہ وہ یکساں پالیسی کو یقینی بنانے کی سمت میں پوری کوشش کرینگے ۔ دراصل سپریم کورٹ اس معاملہ پر سماعت کر رہا ہے جو دہلی این سی آر میں سرحدوں سردوں پر پابندی لگانے سے متعلق ہے ۔


    این سی آر NCR  میں لوگوں کی آمدورفت سے جڑی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک پالیسی، ایک راستہ اور ایک پورٹل ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے یوپی، دہلی اور ہریانہ کے نمائندوں / عہدیداروں کی میٹنگ کو طلب کیا اور کہا کہ دہلی-این سی آر خطے میں تینوں ریاستوں کے مابین مسافروں کی نقل و حرکت کے لئے مشترکہ پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کی جائے۔


    سپریم کورٹ  (Supreme Court) میں سماعت کے دوران ہریانہ  نے کہا کہ اس کی جانب سے سبھی پابندیاں ہاٹا لی گئی ہیں۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک راستہ، ایک پالیسی اور ایک پورٹل ہوگا۔
    First published: Jun 04, 2020 01:40 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading