اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی: Kirti nagar کی کچی آبادی والے علاقے میں بھیانک آگ، 45 فائر ٹینڈر موجود، راحت بچاؤ کا کام جاری

    Youtube Video

    Kirti Nagar fire in Slum Area: کیرتی نگر Kirti Nagar fire میں واقع چونا بھٹی کی کچی آبادی والے علاقے Slum Area میں آگ لگ گئی ہے۔ اس سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی قومی راجدھانی دہلی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کیرتی نگر Kirti Nagar fire میں واقع چونا بھٹی کی کچی آبادی والے علاقے Slum Area میں آگ لگ گئی ہے۔ اس سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ چیف فائر آفیسر راجیش پنوار نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی تقریباً 45 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

      19 مئی کو پیر کی رات راکاپورم کے سیکٹر 7 میں واقع ایک بازار میں کئی دکانوں میں آگ لگ گئی تھی۔ جس سے موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔ معلومات کے مطابق معاملہ اندرا مارکیٹ علاقہ کا تھا۔ بتایا جا رہا تھا کہ 15 دکانوں میں آگ لگ گئی۔ شکر ہے کوئی بھی آگ کی لپیٹ میں نہیں آیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی تھی۔

      یہ بھی پڑھئے:  16 مئی کو PM Modi یوپی کے وزراء کے ساتھ کریں گے میٹنگ، لکھنؤ میں Dinner میں ہوں گے شامل


      قومی راجدھانی میں یہاں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم گزشتہ 7 مہینوں کے واقعات پر نظر ڈالیں تو دہلی میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔ آگ کا سب سے بڑا اور خوفناک معاملہ 8 دسمبر کو سامنے آیا تھا۔تب رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔



      مزید پڑھئے: Pakistan Temple attack: پاکستان میں مندر پر ہوئے حملہ کیس میں 22افراد کو 5-5سال جیل کی سزا

      دہلی پولیس نے اس خوفناک آگ میں 43 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ اسی دوران راحت اور بچاؤ ٹیموں کے ارکان نے 50 سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی بات کہی تھی۔ معلومات کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ گتے کی فیکٹری میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: