ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹیالہ کورٹ نے خارج کی عرضی، نربھیا کے قصورواروں کی کل پھانسی طے

نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس (Nirbhaya Gangrape and murder case) کے ایک مجرم پون گپتا کی کیوریٹو پٹیشن خارج کردی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پون اور اکشے کی دوسری رحم کی درخواست کو صدر رام ناتھ کووند نے خارج کردی ہے۔ عرضی میں پھانسی کی سزا کو روکنے کی مانگ کی گئی تھی۔ اب مانا جارہا ہے کہ چاروں قصورواروں کی پھانسی جمعے کی صبح 5.30 بجے کے طے کئے گئے وقت پر ہوگی۔

  • Share this:

نئی دہلی نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس (Nirbhaya Gangrape and murder case) کے ایک مجرم پون گپتا کی کیوریٹو پٹیشن خارج کردی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پون اور اکشے کی دوسری رحم کی درخواست کو صدر رام ناتھ کووند نے خارج کردی ہے۔ عرضی میں پھانسی کی سزا کو روکنے کی مانگ کی گئی تھی۔ اب مانا جارہا ہے کہ چاروں قصورواروں کی پھانسی جمعے کی صبح 5.30 بجے کے طے کئے گئے وقت پر ہوگی۔ اب ان سبھی کی پھانسی میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی ہے۔

وہیں نربھیا کی طرف سے وکیل سیما کشواہا نے کہا کہ مجھے اب یقین ہے کہ چاروں قصورواروں جمعے کو ہی طے شدہ وقت پر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ وہیں اکشے کے وکیل نے کہا ہے کہ رحم کی عرضی خارج ہونے کی وجہ سے کئی لوگ متاثرہ ہوں گے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ رحم کی عرضی پر تبصرہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے دوسری مرتبہ رحم کی عرضی داخل کی اور صدر نے اسے خارج کردیا۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ کیا اب عدالتی جائزے کی گنجائش ہے؟

ذرائع کے مطابق ان چاروں مجرموں کو منڈولی جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ دیپک شرما کی موجودگی میں پھانسی دی جائے گی غور طلب ہے کہ کو تہاڑ جیل نمبر 3 میںیہ چاروں قصوروار بند ہیں اور اسی جیل میں ایک پھانسی گھر بھی بناہوا ہے۔
First published: Mar 19, 2020 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading