உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں صبح۔صبح آندھی کے ساتھ جھم۔جھم بارش، گرمی سے ملی راحت، فلائٹ خدمات متاثر دیکھیں پورا نظارہ

    Delhi Weather: دہلی ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ ڈھولکوا علاقے میں بھی تیز آندھی کی وجہ سے سڑک پر درخت گر گئے ہیں۔

    • Share this:
      Delhi Weather: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح تیز گرج چمک کے ساتھ بارش (Heavy Rain Fall) ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دہلی میں آج صبح ہوئی بارش سے دہلی والوں کو چلچلاتی گرمی Delhi Heatwave سے راحت ملی۔ راجدھانی میں بارش کے ساتھ ساتھ ہوا بھی تیز چل رہی ہے۔ یہی نہیں طوفانی پانی کے اثر سے فلائٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بتا دیں کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
      دراصل، دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں بشمول نوئیڈا، غازی آباد میں پیر کی صبح تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دہلی میں اب بھی تیز ہوا چل رہی ہے اور لوگ ٹھنڈک محسوس کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا تھا۔ دہلی میں بارش کا اثر ہوائی جہاز کے آپریٹ پر بھی پڑا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے:  Road Accident: بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، پورنیہ میں ٹرک پلٹنے سے 8 لوگوں کی دردناک موت

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ ڈھولکوا علاقے میں بھی تیز آندھی کی وجہ سے سڑک پر درخت گر گئے ہیں


      وہیں آئی ایم ڈی نے ٹویٹ کیا کہ اگلے 2 گھنٹوں کے دوران دہلی-این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں 50-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بتادیں کہ اتوار کو ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے قومی راجدھانی کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا تھا، جس میں مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پیر کو 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔

      #WATCH تیز ہواؤں اور بارش کے درمیان دہلی کے کچھ حصوں میں سڑکوں پر درخت گر گئے ہیں۔

      مزید پڑھئے: Maryam Nawaz پر عمران خان کا قابل اعتراض تبصرہ، پاکستان کے PM نے بتایا افسوسناک۔۔۔۔

      دہلی  میں اتوار کو کم از کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے تین ڈگری سیلسیس کم ہے اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے دہلی میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اتوار کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 56 فیصد تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: