نئی دہلی: دہلی میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ منڈکا آتشزدگی کا واقعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب بدھ کو دہلی میں روہنی کورٹ Rohini Court Fireؒ کی دوسری منزل پر واقع ججوں کے چیمبر کے قریب آگ لگ گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
دہلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ روہنی کورٹ کی دوسری منزل پر کمرہ نمبر 210 میں آگ لگنے کی اطلاع صبح تقریباً 11.10 بجے ملی، جس کے بعد پانچ فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگ ججز کے چیمبر سے ملحقہ کمرے میں ایئرکنڈیشنر سے لگی۔ ابھی تک آگ پر قابو پانے کی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
31 سال بعد جیل سے رہا ہوگا سابق پی ایم Rajiv Gandhi کا قاتل، سپریم کورٹ نے دیا یہ حکمدوسری جانب شمالی دہلی لائرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کے احاطے میں آتشزدگی کے واقعات ان تمام لوگوں کے لیے خوفناک ہیں جو درخواست گزاروں، وکیلوں اور ججوں سمیت عدالتوں میں آتے ہیں۔ ان واقعات کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:
اپنی ہی بیوی کا دوستوں سے Gang Rape کراتا تھا شوہر، ایسے کرتا اس گندے کام کی پلاننگوکلاء یونین کے سکریٹری ایڈوکیٹ ونیت جندل نے کہا کہ ہر ضلعی عدالت کی اپنی مینٹیننس کمیٹی ہوتی ہے اور یہ فائر ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام آلات کیے فنکشنل ہونے کی جانچ کرے۔ عدالت کے احاطے میں آتشزدگی کے متواتر واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عدالتوں میں فائر سیفٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔