உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی این سی آر میں دھول بھری آندھی کے ساتھ تیز بارش،27 پروازیں ڈائیورٹ

    محکمہ موسمیات نے 12 جون تک آندھی ۔بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 12 جون تک آندھی ۔بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

    دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ تیز بارش ۔ پروازیں ڈائیورٹ

    • Share this:
      ممبئی کے بعد اب دہلی این سی آر  میں بھی موسم کا مزاج بدلا ہے۔سنیچر کو دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔جس  کے مد نظر اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی) پر شام 5 بجے سے 6 بجے کے درمیان صرف 27 فلائٹس ڈائیورٹ ہوئیں۔حالانکہ جانکاری کے مطابق ،آئی جی آئی پر اب سبھی آپریشنس بحال کر دی گئی ہے۔

      ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں سنیچر کو بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔وہیں راجدھانی دہلی میں بھی موسم بدل گیا ہے ۔یہاں کئی علاقں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

      واضح ہو کہ ممبئی میں سنیچر کی صبح تیز بارش کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں پانی بھر گیا اور ٹریفک لگ گیا۔بھاری بارش کا ایئر لائن خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔




      محکمہ موسمیات: 12 جون تک بارش اور آندھی۔طوفان کا الرٹ

      وہیں ہندستانی محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے شمالی ساحل علاقے میں  میں 9 جون تک تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔دور دراز علاقں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
      First published: