اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیل میں مالش کراتے نظر آئے ستیندر جین تو BJP بولی۔ تہاڑ میں کیجریوال نے مساج پارلر کھول دیا

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے عام آدمی پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کیا ہے۔ ستیندر جین کے مساج کروانے کے ویڈیوز پر بی جے پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اروند کیجریوال نے تہاڑ جیل میں مجرموں کے لیے مساج پارلر کھولا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں مہینوں سے تہاڑ جیل میں بند دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس نے ان کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین جیل میں ہی آرام سے مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے عام آدمی پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کیا ہے۔ ستیندر جین کے مساج کروانے کے ویڈیوز پر بی جے پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اروند کیجریوال نے تہاڑ جیل میں مجرموں کے لیے مساج پارلر کھولا ہے۔

      دراصل وائرل ویڈیو میں ستیندر جین جیل میں ہی مساج کا مزہ لے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ستیندر جین مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے آس پاس بہت سے لوگ ہیں جو ان کی خدمت کرتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو ہے جو اب وائرل ہوگئی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ستمبر کے مہینے کی ہے۔ بتا دیں کہ ستیندر جین کو ابھی تک برطرف نہیں کیا گیا ہے اور وہ اب بھی بغیر کسی پورٹفولیو  کے وزیر ہیں۔

      ویڈیو میں ستیندر جین مختلف ٹی شرٹس میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سے واضح ہے کہ جین کو جیل میں وی وی آئی پی سہولیات مل رہی ہیں۔ بی جے پی کے ہریش کھرانہ کا کہنا ہے کہ جین کو جیل میں پینے کے لیے منرل واٹر ملتا ہے، اس کے ثبوت بھی نظر آرہے ہیں۔ بہت سے لوگ جین سے ملنے بھی آتے ہیں۔ دوسری جانب تہاڑ جیل کے ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو تہاڑ انتظامیہ کے نوٹس میں آیا تھا، جس پر متعلقہ اہلکاروں اور جیل عملے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی بی جے پی نے ایک بار پھر عام آدمی پارٹی پر حملہ کیا ہے۔

      بی جے پی کے شہزاد پونا والا نے کہا کہ کیجریوال نے ستیندر جین کو وزیر بنا رکھا ہے۔ ستیندر جین کو 5 ماہ سے ضمانت نہیں ملی ہے۔ بار بار ضمانت خارج ہو چکی ہے۔ آج پتہ چلا کہ کیجریوال نے ستیندر جین کو وزیر کیوں بنایا ہے تاکہ انہیں وی وی آئی پی سہولتیں مل سکیں، وہ ان کی مالش کرا سکیں، وہ عیش و عشرت سے زندگی گزار سکیں، وہ سر اور پاؤں کی مالش کرا سکیں۔ گویا اروند کیجریوال نے تہاڑ جیل کے اندر ایسے مجرموں کے لیے مساج پارلر کھول دیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: