உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں نوجوان کی بری طرح پٹائی کا ویڈیو وائرل ، دیکھ کر کانپ جائے گی روح

    دہلی میں نوجوان کی بری طرح پٹائی کا ویڈیو وائرل ، دیکھ کر کانپ جائے گی روح ۔ علامتی تصویر ۔

    دہلی میں نوجوان کی بری طرح پٹائی کا ویڈیو وائرل ، دیکھ کر کانپ جائے گی روح ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi News: ملک کی راجدھانی دہلی کے کھجوری خاص علاقہ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں ایک شخص ایک نوجوان کی پٹائی بری طرح سے پٹائی کررہا ہے ۔

    • Share this:
      ملک کی راجدھانی دہلی کے کھجوری خاص علاقہ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں ایک شخص ایک نوجوان کی پٹائی بری طرح سے پٹائی کررہا ہے ۔ اس ویڈیو کو کسی نے ٹویٹر کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ڈال دیا ، جس کے بعد پولیس نے کھجوری کے واقعہ میں ٹویٹ کی بنیاد پر ہی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے ، جس کا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور وہ قتل اور ڈکیتی کے معاملات میں شامل رہا ہے ۔ وہیں پیٹنے والے ملزم کا نام اجے گوسوامی ہے ۔ وہ سنیل گوسامی کا بیٹا ہے اور فساد معاملہ میں بھی شامل رہا ہے ۔

      پولیس کے مطابق تاہم اس مار پیٹ کے واقعہ کا فساد معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ چوری اور مار پیٹ کا ایک معمولی معاملہ ہے ۔ دونوں کے درمیان ذاتی معاملہ تھا ۔ اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔

      نیچے دیکھئے وائرل ویڈیو :



      پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ کی جانچ کی گئی تو سچائی سامنے آگئی ۔ اس طرح کے واقعات کو لے کر لوگوں کو بھی بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ ویڈیو بنانے کی بجائے اگر پولیس کو فورا معاملہ کی اطلاع دی جاتی تو نوجوان کو پٹائی سے بچایا بھی جاسکتا تھا ۔ ایسے میں لوگوں کو ایسی کسی بھی واردات کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: