ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک ! خاتون نے تین سال کے معصوم بچہ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، وجہ جان کر پولیس کے اڑگئے ہوش

ملک کی راجدھانی دہلی میں تنتر منتر کے چکر میں ایک معصوم کو اپنی جان گنوانی پڑگئی ۔ ماں بننے کیلئے تانترک کے بہکاوے میں آکر خاتون نے بچے کا قتل کردیا تھا ۔

  • Share this:
شرمناک ! خاتون نے تین سال کے معصوم بچہ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، وجہ جان کر پولیس کے اڑگئے ہوش
شرمناک ! خاتون نے تین سال کے معصوم بچہ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، وجہ جان کر پولیس کے اڑگئے ہوش

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں تنتر منتر کے چکر میں ایک معصوم کو اپنی جان گنوانی پڑگئی ۔ ماں بننے کیلئے تانترک کے بہکاوے میں آکر خاتون نے بچے کا قتل کردیا تھا ۔ یہ سنسنی خیز معاملہ دہلی کے روہنی علاقہ میں پیش آیا ۔ جانکاری کے مطابق روہنی کے بدھ وہار علاقہ میں گزشتہ 20 مارچ کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ساڑھے تین سال کا بچہ گھر سے لاپتہ ہے ۔


پولیس نے گھر کے آپس پاس بچے کی تلاش شروع کردی ۔ اسی دوران پڑوس کی چھت پر پولیس کو ایک مشتبہ سفید رنگ کا بیگ ملا ۔ شک ہونے پر پولیس نے بیگ کھولا ، تو اس سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ، جس کے گلے پر نشان تھا اور ابتدائی جانچ میں لگا کہ بچہ کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے دہلی پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا اور ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔


تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ بچہ کو آخری مرتبہ پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نیلم کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ نیلم نام کی خاتون سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ یہ قتل اس نے ہی کیا ہے ، لیکن نیلم نے قتل کی جو وجہ بتائی ، اس کو سن کر پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے ۔


ملزم خاتون ن بتایا کہ اس کے گاوں ہردوئی میں ایک تانترک سے وہ ملی تھی ، کیونکہ اس کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور وہ ماں نہیں بن پا رہی تھی ، جس کو لے کر اس کو آئے دن طعنے دئے جاتے تھے ۔ تانترک نے خاتون سے کہا کہ وہ ماں اسی وقت بن سکے گی ، جب وہ ایک بچہ کی بلی دے گی ۔ اس کے بعد نیلم نام کی خاتون نے 20 مارچ کو پڑوس میں رہنے والے ساڑھے تین سال کے بچہ کو چھت پر تنہا کھیلتا ہوا دیکھا اور اس قتل کی واردات کو انجام دیدیا اور پھر اس کے لاش کو ایک بیگ میں چھپا دیا ۔ اب پولیس ہردوئی کے رہنے والے اس تانترک کی تلاش کررہی ہے ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 21, 2021 11:53 PM IST