اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Delhi News: کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو حراست میں لیا گیا، مظاہرہ میں شامل ہونے کیلئے آرہے تھے دہلی

    Farmer Protest: جنتر منتر پر کل ہونے والے کسان تنظیموں کے احتجاج سے پہلے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ دہلی کے جنتر منتر پر کل ہونے والے کسان تنظیموں کے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آرہے تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : جنتر منتر پر کل ہونے والے کسان تنظیموں کے احتجاج سے پہلے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ دہلی کے جنتر منتر پر کل ہونے والے کسان تنظیموں کے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آرہے تھے ۔ وہیں اس مظاہرہ سے پہلے دہلی پولیس نے سیکورٹی بندوبست کو سخت کردیا ہے ۔ دہلی ۔ ہریانہ ٹکری بارڈر پر پولیس نے بیریکیڈس لگا دئے ہیں ۔ دراصل پیر کو کسانوں نے یہاں مظاہرہ کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے وہ کل قومی راجدھانی پہنچنا شروع کردیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: کانگریس کو بڑا جھٹکا، آنند شرما ہماچل پردیش اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین عہدے سے مستعفی

      راکیش ٹکیت کو دہلی پولیس نے مدھو وہار تھانہ میں رکھا ہے ۔ راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سرکار کے اشارے پر کام کررہی دہلی پولیس کسانوں کی آواز کو نہیں دبا سکتی ہے ۔ یہ گرفتاری ایک نیا انقلاب لے کر آئے گی ۔ یہ جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی ۔ نہ رکیں گے ، نہ تھکیں گے ، نہ جھکیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: محبوبہ مفتی کو شوپیاں دورے سے قبل پولیس نے کیا نظر بند

      اس سے پہلے سنیکت کسان مورچہ نے 18 اگست سے یوپی کے لکھیم پور کھیری معاملہ کو لے کر 75 گھنٹے کا دھرنا شروع کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے زیر التوا مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی ہے ۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت اس مظاہرہ میں بھی شامل ہوئے ۔

      لکھیم پوری کھیری کے راجا پور کرشی منڈی میں بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت اس مظاہرہ میں شامل ہوئے ۔ دراصل مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشر ٹینی کی برخاستگی اور تکنیا تشدد واقعہ میں جیل میں بند کسانوں کی رہائی کے مطالبہ کو لے کر یہ احتجاج کیا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: