உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: سرکاری اسکول میں لڑکیوں کے سامنے شخص نے اتار دئے کپڑے اور ہوگیا ننگا، پھر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    Delhi News: سرکاری اسکول میں لڑکیوں کے سامنے شخص نے اتار دئے کپڑے اور ہوگیا ننگا، پھر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi News: سرکاری اسکول میں لڑکیوں کے سامنے شخص نے اتار دئے کپڑے اور ہوگیا ننگا، پھر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi News: دہلی خواتین کمیشن نے بدھ کو کہا کہ مشرقی دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے کلاس روم میں مبینہ طور پر ایک اجنبی نے گھس کر دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور کپڑے اتار کر طالبات کے سامنے پیشاب کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی خواتین کمیشن نے بدھ کو کہا کہ مشرقی دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے کلاس روم میں مبینہ طور پر ایک اجنبی نے گھس کر دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور کپڑے اتار کر طالبات کے سامنے پیشاب کیا۔ کمیشن نے دعویٰ کیا کہ جب طالبات نے پرنسپل اور ٹیچر کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے انہیں خاموش رہنے اور بھول جانے کیلئے کہا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بوائے فرینڈ نے شادی سے کیا انکار تو گرل فرینڈ اور 5 سہیلیوں نے اٹھایا خوفناک قدم، سبھی کے اڑ گئے ہوش


      دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے بھجن پورہ میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن ( ای ڈی ایم سی) اسکول میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات نہیں دیں۔ دہلی خواتین کمیشن نے اس سلسلے میں پولیس اور ای ڈی ایم سی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ تاہم کلاس روم میں کسی اجنبی کے داخل ہونے کو لے کر میونسپل کارپوریشن کے افسران کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

       

       یہ بھی پڑھئے : پہلے عشق پھر شادی، اس کے بعد شوہر نے بنایا ایسا پلان کہ ہونا پڑ گیا فرار، جانئے پورا معاملہ


      میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کے طلبہ پڑھتے ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن نے 30 اپریل کو جاری ایک نوٹس میں کہا کہ اسکول اسمبلی کے بعد طلبہ کلاس میں اپنے ٹیچر کا انتظار کر رہے تھے ، تبھی ایک اجنبی کلاس روم میں داخل ہو گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’اس نے مبینہ طور پر ایک بچی کے کپڑے اتارے اور اس سے فحش باتیں کہیں۔ اس کے بعد وہ دوسری لڑکی کے پاس گیا اور اس کے اور اپنے کپڑے اتارے۔ اس کے بعد ملزم نے کلاس روم کا دروازہ بند کر دیا اور طلبہ کے سامنے پیشاب کیا ۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس پر فوری کارروائی کی جانی چاہئے ۔

      وہیں ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کمیشن نے پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: