شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی مشکلیں بڑھیں، سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پہلی مرتبہ آیا نام

شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی مشکلیں بڑھیں، سی بی آئی چارج شیٹ میں پہلی مرتبہ آیا نام ۔ فائل فوٹو ۔ PTI ۔

شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی مشکلیں بڑھیں، سی بی آئی چارج شیٹ میں پہلی مرتبہ آیا نام ۔ فائل فوٹو ۔ PTI ۔

Delhi Liquor Policy Case: شراب پالیسی گھوٹالہ کے معاملہ میں سی بی آئی نے منگل کو کورٹ میں ایک نئی چارج شیٹ پیش کی ہے ، جس میں پہلی مرتبہ دہلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کا نام شامل کیا گیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : سی بی آئی نے شراب پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں منگل کو راؤز ایونیو کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی، جس میں پہلی مرتبہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر منیش سسودیا کا نام شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بوچی بابو، امندیپ سنگھ ڈھل اور ارجن پانڈے کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ چارج شیٹ پر نوٹس لینے کیلئے عدالت نے 12 مئی کو صبح 10.30 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔

    دراصل سی بی آئی شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی ہے، جس کیلئے مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی بھی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سسودیا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی میں سسودیا اہم سازشی ہیں۔

    الزام ہے کہ دہلی حکومت کی 2021-22 کی ایکسائز پالیسی میں شراب کے تاجروں کو لائسنس دینے کیلئے کچھ ڈیلروں کو فائدہ پہنچایا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اس کیلئے رشوت دی تھی۔ یہ پالیسی بعد میں منسوخ کر دی گئی تھی۔

    اس سے پہلے 17 اپریل کو قومی راجدھانی کی ایک خصوصی عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر کردہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی حراست کی مدت بڑھا دی تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: ''نریندر مودی آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی پسند اور سیکولر وزیراعظم ہیں''


    یہ بھی پڑھئے : خواتین پہلوانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا ایکشن، دہلی پولیس سے جمعہ تک مانگا جواب



    دونوں معاملوں میں سسودیا کی عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں خصوصی جج ایم کے کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد عدالت نے سی بی آئی معاملہ میں سیسودیا کی عدالتی حراست میں 27 اپریل تک اور ای ڈی معاملہ میں 29 اپریل تک توسیع کردی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: