دہلی: Nupur Sharma کے خلاف جامع مسجد کے باہر احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ
دہلی پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما اور بی جے پی لیڈر نوین کمار جندال کے نکالے گئے بیان کے خلاف لوگوں نے جامع مسجد میں احتجاج کیا۔ ہم نے لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما اور بی جے پی لیڈر نوین کمار جندال کے نکالے گئے بیان کے خلاف لوگوں نے جامع مسجد میں احتجاج کیا۔ ہم نے لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔
نئی دہلی: دہلی کی جامع مسجد کے باہر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ طور پر تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے جامع مسجد کے باہر زبردست مظاہرہ کیا اور نوپور شرما اور دیگر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران جامع مسجد کے باہر زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ تاہم پولیس بھی موقع پر تعینات ہے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما اور بی جے پی لیڈر نوین کمار جندال کے نکالے گئے بیان کے خلاف لوگوں نے جامع مسجد میں احتجاج کیا۔ ہم نے لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔
#WATCH People in large numbers protest at Delhi's Jama Masjid over inflammatory remarks by suspended BJP leader Nupur Sharma & expelled leader Naveen Jindal, earlier today
ساتھ ہی جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ احتجاج کرنے والے کون ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اے آئی ایم آئی ایم یا اویسی کے لوگ ہیں۔ ہم نے واضح کیا کہ اگر وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں لیکن ہم ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد نہ صرف دہلی کی جامع مسجد بلکہ سہارنپور اور لکھنؤ میں بھی مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔