உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے آدرش نگر کے ایس ایچ او کوکیا گیا معطل

    Youtube Video

    سی پی بھاردواج کےخلاف دہلی پولیس کو کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ دہلی پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے ڈی سی پی کو بتایا تھا کہ ایک شخص جو چھ اور سات اگست کی درمیانی شب کو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔

    • Share this:
      دہلی میں واقع آدرش نگر کے ایس ایچ او سی پی بھاردواج کو ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے معطل کردیا گیا۔ سی پی بھاردواج کےخلاف دہلی پولیس کو کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ دہلی پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے ڈی سی پی کو بتایا تھا کہ ایک شخص جو چھ اور سات اگست کی درمیانی شب کو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔ اس نے خود کو گولی ماری تھی جس کی وجہ سے اسے چوٹ لگی تھی لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ کراس فائرنگ کی وجہ سے وہ زخمی ہواتھا۔اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایس ایچ او نے بھی ایک اوپن راؤنڈ فائرنگ کی تھی جبکہ اس حقیقت کو ایس ایچ او آدرش نگر نے چھپایا تھا۔

      واضح ہو کہ یہ وہی ایس ایچ او سی پی بھاردواج ہیں جنہوں نے ایک ایسےشخص کو من مانی کرنے سے روکاتھاجو مزار کے مجاورسے تلخ سوال کررہاتھا۔سی پی آدرش نے اس سے کہاتھاکہ آپ کویہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی سے آپ اس طرح کے سوالات کریں۔ سی پی آدرش کایہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

      ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ کل کے مقابلے آج کورونا کے کیسس میں تقریبا دس ہزار کے اضافہ کے ساتھ اڑتیس ہزار تین سو تریپن نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چار سو ستانوے افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔۔صحتیابی کی بات کریں تو گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چالیس ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو مات دی ہے۔۔ساتھ ہی کورونا کے ایکٹو معاملوں میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو معاملے چار لاکھ سے کم ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم لگاتار جاری ہے۔ اب تک ملک میں اکیاون کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: