اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Weather Update: بارش اور ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ جانئے کیا کہتے ہیں محکمہ موسمیات کے سائنسداں

    Weather Update: بارش اور ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ جانئے کیا کہتے ہیں محکمہ موسمیات کے سائنسداں ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔ علامتی تصویر ۔

    Weather Update: بارش اور ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ جانئے کیا کہتے ہیں محکمہ موسمیات کے سائنسداں ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔ علامتی تصویر ۔

    Weather Update: آئی ایم ڈی کے سائنسدان ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ 29 جنوری کو ملک کے کچھ حصوں میں ہونے والی بارش ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو اپنے بیان سے اشارہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو بارش اور سردی سے راحت مل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سائنسدان ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ 29 جنوری کو ملک کے کچھ حصوں میں ہونے والی بارش ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

      حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ چند روز بعد درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے سائنسدان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ 2 سے 3 دن تک درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے، جس کے بعد درجہ حرارت بڑھے گا۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8.30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 100 فیصد تھی۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ 10.2 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

      محکمہ موسمیات کے ماہرین نے دن میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ وہیں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی ) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری کے ساتھ 'انتہائی خراب' سے 'خراب' زمرے میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: گجرات میں مستقبل کا شو پیس پروجیکٹ بن سکتا ہے جدید ترین ڈرائیور لیس پوڈس، جانیے دلچسپ بات


      یہ بھی پڑھئے: مستی کے موڈ میں نظر آئے راہول۔پرینکا، بھائی۔بہن ایک دوسرے پر پھینکی برف



      اتوار کو ہوا کے معیار کا انڈیکس ( اے کی آئی) 331 تھا، جو پیر کی صبح 285 پر ریکارڈ کیا گیا۔ 0 سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو 'اچھا'، 51 سے 100 کے درمیان کو 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 کے درمیان کو 'متعدل'، 201 سے 300 کے درمیان کو 'خراب'، 301 سے 400 کے درمیان کو 'بہت خراب' اور 401 سے 500 کے درمیان کو 'سنگین' سمجھا جاتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: