ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی پولیس کی بڑی کامیابی، بدنام زمانہ مجرم کلدیپ فزّا کو انکاؤنٹر میں کیا ہلاک

دہلی پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے گینگسٹر کلدیپ فزّا kuldeep Fazza کومار گرایا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ علاج کے دوران جی ٹی بی اسپتال سے فرار ہوئے کلدیپ فزّا اور دہلی پولیس کے بیچ انکاؤنٹر ہوا تھا۔

  • Share this:

دہلی پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے گینگسٹر کلدیپ فزّا kuldeep Fazza کومار گرایا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ علاج کے دوران جی ٹی بی اسپتال سے فرار ہوئے کلدیپ فزّا اور دہلی پولیس کے بیچ انکاؤنٹر ہوا تھا۔ روہنی سیکٹرچودہ کے تُلسی اپارٹمنٹ کے پاس یہ انکاؤنٹر ہوا تھا۔ پولیس کو کلدیپ کےآنے کی اطلاع ملی تھی ۔پولیس جب کلدیپ کوپکڑنے گئی تب اس نے پولیس پر گولی چلادی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی توکلدیپ زخمی ہوگیا اور اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کرہلاک ہوگیا۔


وہیں کلدیپ kuldeep Fazza کے علاوہ اسپیشل سیل نے اس کے دو ساتھیوں کو بھی موقع سے حراست میں لیا ہے۔ ان دونون نے کلدیپ کے فرارہونے کے بعدکلداس کے روپوش ہونے میں مدد کی تھی۔ ان دونوں کی شناخت جوگیندر اور بھوپیندر کے طور پر ہوئی ہے۔


کلدیپ فزّا kuldeep Fazza گذشتہ دو روز سے روہنی سیکٹر 14 کے تلسی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر D-9 میں چھپا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ان کے دو ساتھی یوگیندر اور بھوپندر بھی موجود تھے۔ جو اس کی مدد کر رہے تھے، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے ان دونوں کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 28, 2021 11:41 AM IST