ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نربھیا کے قصورواروں کا نیا ڈیتھ وارنٹ جاری، 20 مارچ کو ہو گی پھانسی

اب قصورواروں کے پاس کوئی قانونی متبادل نہیں بچا ہے۔ چاروں قصورواروں کو اب 20 مارچ کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا ہے۔

  • Share this:
نربھیا کے قصورواروں کا نیا ڈیتھ وارنٹ جاری، 20 مارچ کو ہو گی پھانسی
نربھیا واقعہ کے قصورواروں کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا عصمت دری معاملے کے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے جمعرات کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔چاروں قصورواروں کو 20 مارچ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ نربھیا معاملے کے قصورواروں پون گپتا، مکیش سنگھ، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو پھانسی دینے کے لئے یہ چوتھی مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل چاروں قصورواروں کو پھانسی دینے کے لئے تین مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے مگر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے تینوں بار پھانسی ملتوی کرنی پڑی تھی۔



اب قصورواروں کے پاس کوئی قانونی متبادل نہیں بچا ہے۔ چاروں قصورواروں کو اب 20 مارچ کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

یہ معاملہ 16 دسمبر 2012 کی رات کا ہے۔ چلتی بس میں ایک 23 سال کی پیرا میڈیکل طالبہ کے ساتھ 6 لوگوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔ پھر سبھی نے مل کراس کے ساتھ حیوانیت کی حد پارکی۔ 16دسمبر 2012 کو دارالحکومت دہلی میں نربھیا کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کئےجانےکے بعد اسے نازک حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔ دہلی میں علاج کے بعد اسے ایئرلفٹ کرکے سنگاپور کے کوین الیزابیتھ اسپتال لے جایا گیا تھا،جہاں اس کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے کے چھ ملزمین میں سے ایک نابالغ تھا جسے اصلاحی مرکز بھیجا گیا تھا۔ اس نے وہاں سزا پوری کرلی تھی۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگا لی تھی۔چار دیگر قصورواروں -پون، مکیش، اکشے اور ونے شرما کو پھانسی کے لئے اب چوتھی بار ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
First published: Mar 05, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading