اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، درج کئے105 کیس درج، 36 ملزم گرفتار

    پوری دہلی میں چھاپوں کے بعد، پولیس نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق 105 کیس درج کیے اور 36 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم بچوں کے جنسی استحصال کے مواد (Child Sexual Abuse Material) کو واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے پائے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی پولیس کی IFSO یونٹ ( Intelligence Fusion & Strategic Operations) نے جمعرات کو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) سے موصول ہونے والی معلومات پر قومی راجدھانی میں چائلڈ پورنوگرافی اور پیڈو فیلیا نیٹ ورک کے خلاف آپریشن معصوم (MASOOM- Mitigation of Adolescent Sexually Offensive Online Material) چلایا۔ پوری دہلی میں چھاپوں کے بعد، پولیس نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق 105 کیس درج کیے اور 36 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم بچوں کے جنسی استحصال کے مواد (Child Sexual Abuse Material) کو واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے پائے گئے۔

      پولیس کی یہ کارروائی امریکہ میں قائم ایجنسی نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن (NCMEC) سے ملی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ این سی ایم ای سی نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، جو دہلی پولیس کے سائبر سیل کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور معلومات کے تبادلے میں مدد کرتا ہے۔ این سی ای ایم سی نے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔ ایجنسی مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے جانے والے مواد کی نگرانی کرتی ہے اور کسی بھی چ بچوں سے متعلق کسی بھی فحش مواد کے ملنے پر سکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کراتی ہے۔

      ایڈلٹ فلموں کیوں کہتے ہیں بلیو فلم، کون ساشہرہےشوٹنگ کا ہب ،کیسے کیمرے میں قید ہوتےہیں سین

      NCEMC مشتبہ سوشل میڈیا یوزرس کے آئی پی ایڈریس کو ٹریس کرتی جنہوں نے چائلڈ پورنوگرافی اپ لوڈ کی ہے۔ اس کے بعد یہ تفصیلات این سی آر بی کے ذریعے مختلف ریاستوں میں پولیس کو بھیجی جاتی ہیں۔ چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف مربوط کارروائی ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا نے گزشتہ سال دسمبر میں شروع کی تھی۔ 2021 کے بعد دہلی پولیس کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

      HotStarیاSonyLivپرنہیں دکھےگاIPLآکشن لائیو، جانئے کہاں اورکب کیسےدیکھیں کھلاڑیوں کی نیلامی

      دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ نے تب 172 ایف آئی آر درج کی تھیں اور شہر بھر میں 102 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ڈی سی پی ملہوترا اور ان کی ٹیم نے ہر ضلع میں نئے بننے والے سائبر پولس اسٹیشنوں کے لیے شناخت شدہ انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسز اور متعلقہ موبائل نمبرز کو جیو ٹیگ کیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: